مہاراشٹر

کل ہند سطح کے انعامی مقابلے میں ڈاکٹر اقبال اردو پرائمری اسکول کی دو طالبات نے بازی ماری; رکن اسمبلی کرن راؤ سرنائک صاحب کے ہاتھوں طالبات کا اعزاز

اکولہ :(ایم.ایم.سلیم): اکولہ کی مشہور ومعروف اور معیاری اسکول ڈاکٹر اقبال اردو پرائمری اسکول کی دو طالبات علیزہ انعم بنت شیخ عقیل جماعت اول اور ثناء فاطمہ بنت شیخ سرفراز جماعت پنجم نے کل ہند سطح کے نعت گوئی مقابلے اور ڈرائنگ کے مقابلے میں اول مقام حاصل کیا ہے۔ یہ مقابلہ عوامی ایکتا ویلفیئر اسو سی ایشن دہلی کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا جس کے چیف آرگنائزر حکیم عطاءالرحمن اجملی صاحب دہلوی تھے جس میں ملک بھر سے تقریباً سات سو اسکولوں نے حصہ لیا تھا۔
اول مقام حاصل کرنے والی ان طالبات اور ان کے سرپرستوں کے اعزاز کے لیے اسکول کی جانب سے ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں شکشک آمدار ڈاکٹر کرن راؤ سرنائک صاحب نے بھی شرکت کی اور طالبات اور ان کے والدین کو اعزاز سے نوازا۔ اسکول کی جانب سے بھی ان طالبات کو انعامات سے نوازا گیا۔ ساتھ ہی الحاج نثار احمد صاحب اور محمد یونس خان صاحب نے بھی ان طالبات کو اپنی جانب سے خصوصی انعامات سے نوازا۔
اس موقع پر شکشک آمدار ڈاکٹر کرن راؤ سرنائک نے کووڈ کے دور میں اساتذہ کی محنت کو سراہا، ساتھ ہی اساتذہ کے مسائل کو حل کرنے کا بھی وعدہ کیا۔ صدارتی خطبہ میں اسکول کی سوسائٹی کے نائب صدر ڈاکٹر عمر کہاڑے صاحب نے انسان کو اپنے حقیقی مالک کی پہچان کرنے کی ہدایت کی۔
انعام حاصل کرنے والی طالبات کو تیار کرانے والی معلمین و معلمات کے خصوصی ٹیم انچارج شیخ سلیم سحر صاحب اور ٹیم کے ممبران سعید خان سر، شعیب خان سر، انوار الزماں خان سر، طاہرہ ناز باجی، نازنین شاہ باجی، کا بھی صدر مدرس صاحب کے ہاتھوں اعزاز کیا گیا۔
پروگرام کی نظامت شیخ سلیم سحر سر نے کی افتتاحی کلمات نفیس خان سر نے پیش کیے اور اظہار تشکر محمدعرفان خان سرنے پیش کیا۔

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!