مہاراشٹر

سیلاب متاثرہ علاقوں میں جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) کی راحت رسانی اہل خیر حضرات نقد رقم مرحمت فرمائیں تو بہتر ہوگا، مولانا حلیم اللہ قاسمی

ممبئی 31 / جولائی: مہاراشٹر کے مختلف اضلاح رائے گڑھ، رتنا گیری، کولہاپور، میرج و سانگلی بھیانک سیلاب کی وجہ سے شدید متاثر ہیں ان علاقوں میں جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) کی جانب سے ریلیف کا کام شروع کیا جاچکا ہے۔
آج مدرسہ اقصی اور مدرسہ خلیلیہ واقع کرلا (ممبئی) سے موصول شدہ خوردنی اشیاء اور کپڑوں سے لدا ٹرک کولہاپور پہنچ چکا ہے جس میں پچیس من چاول، تیرہ من آٹا، آٹھ من دال، آٹھ من بیسن، آٹھ من شکر، آٹھ من پیاز، آٹھ من آلو، پچیس کلو لہسن،پچیس کل چائے پتی، دو سو کلو میٹھاتیل، پچیس کلو گرم مسالہ، نمک تین من، دو ہزار پانی کی بوٹل، کھجور تین من، پچاس عدد میکسی،دوپٹہ پچاس عدد، کمبل پچاس عدد، سو عددٹارچ،اسی کے ساتھ ساتھ بچوں اور بوڑھوں کے لیئے فی بکس دو سو پیکٹ پر مشتمل پانچ بکس اعلی قسم کے بسکٹ شامل ہیں جسے کولہاپور اور اچل کرنجی کے سیلاب متاثرین میں تقسیم کیا جائے گا۔
اسی طرح دھولیہ جمعیۃ علماء کی جانب سے میکانک اور الیکٹریشن کی ایک ٹیم معہ سازو سامن مہاڈ پہنچ چکی ہے اسی طرح
س سے قبل بھی جمعیۃ علماء کی جانب سے مہاڈ سیلاب زدگان کے لیئے ریلیف بھیجی گئی تھی جو متاثرین میں تقسیم کی جاچکی ہے۔
اسی طرح جمعیۃ علماء شمال مغربی زون ممبئی کی ڈاکٹروں کی ٹیم بھی چپلوں پہنچ چکی ہے۔
مولانا محمد اسلم قاسمی صدر جمعیۃ علماء شمال مغربی زون ممبئی نے تقریبا ً پانچ لاکھ روپئے مالیت کی ادویات اور میڈیکل کٹ کے ساتھ ڈاکٹر احمد صدیقی، ڈاکٹر ثناء اللہ، ڈاکٹر عظیم احمدبیگ، ڈاکٹر ایس ٹی خان و دیگر رضا کاروں پر مشتمل وفد چپلون شہر روانہ کیا جس نے ہاں پہنچ کر زمینی سطح پر کام شروع کردیا ہے۔
جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے جنرل سیکریٹری مولانا حلیم اللہ قاسمی نے ریلیف کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان سے گذارش کی ہے کہ بجائے سامان نقد رقم مرحمت فرمائیں تاکہ حسب ضرورت مستحقین اور متاثرین کی مدد کی جاسکے۔
مولانا حلیم قاسمی آج اپنے رفقاء کے ہمراہ سیلاب زدہ علاقہ کوکن کے لیئے رونہ ہوگئے ہیں تاکہ مقامی ذمہ داران سے مشورہ اور تبادلہ خیال کے بعد متاثرین کی بازآباد کاری کا لائحہ عمل تیار کیا جاسکے۔
جمعیۃعلماء مہاراشٹر

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!