مہاراشٹر

اقرا اردواسکول میں گاندھی جینتی کے موقع پرمختلف پروگراموں کا انعقاد

اكولہ: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی ) :اكولہ شہر کے جونا شہر کے حمزہ پلاٹ میں واقع اقرا اردو ہائی اسکول میں گاندھی جینتی کے موقع پر ایک عظیم الشان پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔جس کی صدارت الحاج محمد ذاکر محمد قاسم (سیکریٹری اور صدر مدرس اقرا اردو ہائی اسکول اکولہ) نے کی، پروگرام کا آغاز جماعت دہم کی طالبہ گلفشہ ناز سيدجاوید نے تلاوت قرآن پاک سے کی علینہ پروین ابرار شاہ جماعت دہم نے نعت پاک پیش کی۔ شا فيه کوثر سید شوکت ، سدرہ فاطمہ افروز خان ،نور عرشیہ سيد شوکت،عالیہ پروین سید صابر، ثنا ناز سید جاوید،آفرین غزالہ شیخ رحیم،عالیہ پروین شیخ بشیر وغیرہ طلباء نے مہاتما گاندھی کی حالات زندگی اورمختلف کاموں پر روشنی ڈالتے ہوئے گاندھی جینتی کی اہمیت بیان کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ صدرجلسہ نے مہاتما گاندھی کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے طلبہ کی رہنمائی کی اورکہ طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے اسکول میں تعلیمی اور ثقافتی پروگرام منعقد کیےجاتیں ہے۔پروگرام کی نظامت جماعت نہم کی طالبہ عذیفہ پروین عبدالوحید نے کی اور سدرہ فاطمہ افروز خان نے اظہار تشکر پیش کیا۔ پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے محمد ذاکر محمد قاسم (صدر مدرس اقراء اردوہائی اسکول آکولہ)کی قیادت میں تمام اساتذه اور غیر تدریسی عملے نےسخت محنت کی۔

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!