ریاستی خبریں

ڈاکٹر شکیل انصاری کی کتاب کا اجراء

برہان پور (اعجاز احمد راہی): دارلسرور شہر برہان پور کے مومن انصار جماعت خانہ میں ڈاکٹر شکیل انصاری کی کتاب برہان پور کے تاریخی، مزہبی،تہزیبی،ثقافتی، آثار قدیمہ، کےمقامات تعارف اور تعلیمی مطالعہ سے متعلق کتاب کا اجراء جلگاؤں شہر کی مشہور ومعروف تعلیمی شخصیت الحاج عبدالکریم سالار صاحب کے دست مبارک سے عمل میں آیا..
دکن ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سوسائٹی اور ابو ایوب انصاری ہائیر سیکنڈری اسکول کے مشترکہ زیرِ اہتمام اس پروگرام کی صدارت. الحاج عبدالکریم سالار صاحب نے کی اسٹیج کا افتتاح فیٹہ کاٹ کر کیا اور شمع فروزی ٹھاکر سریندر سنگھ نے کی وہیں پروگرام کی نظامت طاہر نقاش پرنسپل اردو ہائی اسکول لال باغ اور منال انصاری نے کی. پروگرام میں مقامی رکن اسمبلی ٹھاکر سریندر سنگھ شیرا بھیا ڈاکٹر ایس ایم طارق، حاجی محمد اکرام انصاری گبو سیٹھ عباس مومن، ڈاکٹر افشاں خان، ڈاکٹر فوزیہ فرحانہ سوڈا والا صاحب اعزاز ڈاکٹر شکیل انصاری. انکے والد بزرگوار چراغ الحسن انصاری برادر اکبر و سابق میونسپل کونسلر حاذق حسین انصاری محمد ابراہیم پاپا سیٹھ اور شیلی کیر رونق اسٹیج تھے، مہمانانِ کا استقبال، استقبالیہ کمیٹی نے بجائے پھول اور گلدستہ کے اس بار اپنی نوعیت کا نئے طریقے یعنی تمام مہمانان کی خدمت میں ایک ایک سیٹ قلم کا پیش کر کیا گیا اس موقع پر ڈاکٹر شکیل انصاری کا ابو ایوب انصاری اسکول کے اسٹاف اور ذاکر حسین کالج کے اسٹاف و اسٹوڈنٹ سابق طلباء و طالبات اور حلقئہ احباب نے بھرپور استقبال کیا،پروگرام میں عمائدین شہر کے دانشوران اور تعلیمی میدان کے سربراہان کے علاوہ کھنڈوہ برہان پور کے شاگردان شکیل انصاری نے شرکت کر پروگرام کو چار چاند لگا کر رونق بخشی. اطہار تشکر ڈاکٹر شکیل انصاری نے کیا

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

error: Content is protected !!