مہاراشٹر

9 سال بعد شاکر حسین خلجی امراوتی سینٹرل جیل سے رہاء ; جمعیۃ علماء ضلع اورنگ آباد کے دفتر پہونچ کر ذمہ داران اور لیگل ٹیم کا شکریہ ادا کیا

ممبئی۔ 14؍ اکتوبر:(پریس ریلیز): دہشت گردانہ سازش رچنے کے الزام میں گزشتہ کئی برسوں سے قید وبند کی صعوبتیں جھیلنے والے ،شاکرحسین خلجی کی گذشتہ دنوں امراوتی سینٹر ل جیل سے 9 سال بعد رہائی عمل میں آ ئی ہے ۔ملزم شاکر حسین خلجی نے رہائی کے بعد آج یہاں دفتر جمعیۃ علماء ضلع اورنگ آباد واقع صفاہائٹس بادام گلی، چمپا چوک، شاہ بازار، اورنگ آباد پہونچ کر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی صاحب ( صدر جمعیۃ علماء مہا راشٹر ) اور جمعیۃ علماء مہا راشٹر لیگل ٹیم کے سکریٹری ایڈوکیٹ پٹھان تہور خان،ایڈوکیٹ ماجد پٹیل صاحب ،ایڈوکیٹ حنیف شیخ ،ایڈوکیٹ سید سیف علی ،جناب عبد الروف انجینئر جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع اورنگ آباد و دیگر ذمہ داروں کا شکریہ اداکیا اور گلدستہ پیش کیا ۔
واضح رہے کہ شاکر حسین خلجی ولد محمد عقیل خلجی ساکن کھنڈوہ مدھیہ پردیش کو مہا راشٹر اے ٹی ایس نے۲۰۱۲ء میں اورنگ آباد کے روضہ باغ علاقہ میں پولس پر فائرنگ اور انکائونٹر کے بعد گرفتار کیا تھا اور اس پر سیمی سے تعلق رکھنے ، دہشت گردانہ کاروائی انجام دینے ،مہلک ہتھیار رکھنے ،فرضی دستاویزات بنانے، تعزیراتِ ہند اور یو اے۔ پی اے جیسے سخت ترین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ صرف اتنا ہی نہیں بلکہ اورنگ آباد کے علاوہ اکولہ میں بھی ایک دوسرا مقدمہ عائد کر دیا گیا تھا تاکہ وہ جیل سے نکل ہی نہ سکے، لیکن جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی لیگل سیل کی کوششوں سے امراوتی جیل سے رہائی عمل میں آئی ہے۔
جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے صدر مولانا حافظ ندیم صدیقی نے شاکرحسین خلجی کی جیل سے رہائی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ جب یہ مقدمہ ہمارے پاس پیروی کے لئے آیا تھا تو ہم نے اپنے ذرائع سے ملزم کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کی ، جس سے ہمیں معلوم ہوا کہ ملزم بے قصور ہے اور پولیس نے زیادتی کی ہے۔ ہم نے اپنے وکلاء سے صلاح ومشورہ کے بعد اس مقدمے کی پیروی کا فیصلہ کیا ۔الحمدا للہ ہمارے وکلاء نے انتہائی محنت اور ایمانداری سے اس کی پیروی کی جس کے نتیجے میں جیل سے رہائی کا حکم صادر ہوا ہے۔جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی جا نب سے اس مقدمہ کی پیروی ایڈوکیٹ تہور خان پٹھان سکریٹری لیگل سیل کی نگرانی میں ایڈوکیٹ دلداراخان کررہے تھے ۔

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!