مہاراشٹر

جلگاؤں کے مضافاتی علاقہ مہرون کی سرسید احمد لائبریری میں یوم ترغیب مطالعہ منایا گیا

جلگاؤں:(سعید پٹیل):سابق صدر جمہوریہ اے۔پی۔جے۔عبدالکلام کی یوم پیدائش کی سالگرہ کے موقعے پر جلگاؤں شہر کے مضافاتی علاقہ مہرون میں واقعہ سرسید احمد پبلک لائبریری کی جانب سے آج یوم ترغیب مطالعہ منایا گیا۔شہر کی مشہور و معروف ولبھ داس والجی لائبریری کے ذمہ دار شری انیل اترے نے پروگرام کی صدارت کی۔لائبریری ھذا کے سیکریٹری عبدالرؤف شیخ ،شیخ یوسف ،شاکر کھاٹک ،راشٹروادی کانگریس کے ضلع ترجمان سلیم انعامدار شیخ اقبال سر وغیرہ بطور مہمان موجود تھے۔قبل ازیں مہمان کا تعارف و استقبال عمل میں آیا ۔بعد ازاں اس موقعے پر شری انیل اترے انھوں نے سابق صدر جمہوریہ اے۔پی۔جے۔عبدالکلام کی زندگی کے روشن و نمونہ کردار پر سیر حاصل زندگی کے انوکھے پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔اسی یوم کی مناسبت سے مطالعہ کے شوقین حضرات کے لیۓ لائبریری کی جانب سے نایاب کتابوں کی نمائش ١٥ اکتوبر تا ٢٢ اکتوبر تک شروع رہیں گی۔اس نمائش سے محب مطالعہ حضرات نایاب کتابوں کا مطالعہ کرکے فائدہ حاصل کرنے کی لائبریر انتظامیہ نے اپیل کی ہے۔اس موقعے پر سلیم انعامدار نے بھی اپنے تاثرات پیش کیۓ۔اقبال سر کی رسم شکریہ پر پروگرام اختتام پذیر ہوا۔ فوٹو کیپشن :مہرون کی سرسید احمد خان لائبریری میں نایاب کتابوں کی نمائش کا اجراء کرتےہوۓ۔مہمانان دیکھے جاسکتے ہیں۔

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!