مہاراشٹر

ضلعی سطح پر نعت خوانی کا عظیم الشان مقابلہ منعقد ; عبد الرحمن ، عبدالعامر ، الفیہ پروین بالترتیب اول ، دوم ، سوم

کھام گاؤں (واثق نوید): کھام گاؤں شہر میں آج مورخہ 16 اکتوبر کو ضلعی سطح پر نعت خوانی کا مقابلہ منعقد کیا گیا تھا۔ جس میں ضلع کے مختلف مقامات سے کثیر تعداد میں نعت خواں طلباء نے شرکت کی ۔ بدر ایجوکیشن اینڈ ملٹی پرپز سوسائٹی کی جانب سے منعقدہ اس مقابلے میں سنگرام پور تعلقے کے ٹونکی قصبے سے تعلق رکھنے والے سید عبدالرحمن سید ظہر نے اول مقام حاصل کیا ، دوسرے انعام کے حق دار کھام گاؤں شہر کے عبدالعامر عبدالنعیم قریشی، قرار پائے جبکہ تیسرے انعام ملکاپور کی الفیہ پروین بنت شیخ رفیق کو دیا گیا۔ جلگاؤں جامود کے ہدایت اللہ محمد عظمت نے بھی اپنی خوبصورت آواز سے ممتحینوں کو متاثر کرکے خصوصی ترغیبی انعام حاصل کیا۔
واضح رہے کہ پربھنی شہر کی معروف سماجی تنظیم سجو لالہ متر منڈل گزشتہ کئی سالوں سے عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر امت مسلمہ کے نوجوانوں کی اپنی گونا گوں صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے تعلیمی و ثقافتی پروگرام منعقد کرتے آرہا ہے۔ امسال بھی 12 ربیع الاول کے موقع پر ریاستی مقابلہ خؤش الحانی نعت نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد کیا ہے۔ اس مقابلے میں ریاست کے مختلف اضلاع سے منتخب نعت خواں کو ہی شرکت کی اجازت ہے جس کے لیے مختلف اضلاع میں ضلعی سطح پر نعت گوئی کے مقابلوں کا انعقاد مقامی تنظیموں کے تعاون سے کیا گیا۔ بلڈانہ ضلع میں بھی ریاستی سطح پر نعت گوئی مقابلے میں شرکت کرنے کے لیے نعت خواں منتخب کرنے کے لیے ضلعی سطح پر مقابلہ رکھا گیا۔ ضلعی سطح پر مقابلے کا اہتمام معروف سماجی تنظیم بدر ایجوکیشن اینڈ ملٹی پرپز سوسائٹی کھام گاؤں نے کیا۔ ڈاکٹر ذاکر حسین فنکشن ہال میں منعقد اس مقابلے کی صدرات الحاج موثق اللہ خان نے فرمائی ۔جبکہ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے الحاج مصدیق اللہ خان، محمد انیس جمعدار ، بڈھن چودھری ، موجود تھے۔ ڈاکٹر عدیل ارشد، اقرار حسین آزاد اور اظہار الحق فاروقی نے حکم (ججیس) کی ذمہ داری بہ حسن و خوبی نبھائی۔ 11 بجے سے 4 بجے تک چلے اس مقابلے میں شریک نعت خواں انکے اساتذہ و سرپرستوں کے لئے بدر ایجوکیشن اینڈ ملٹی پرپز سوسائٹی کی جانب سے ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ تمام نعت خواں کو ایک ایک کتاب ، اور اول دوم سوم آنے والے نعت خواں سید عبدالرحمن سید ظہر ، عبدالعامر عبدالنعیم قریشی ، الفیہ پروین شیخ رفیق ، کو ٹرافی دیکر استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر ریاستی سطح کے مقابلے میں شرکت کرنے کے لیے 15 نعت خواں کا انتخاب کیا گیا۔ یہ نعت خواں 19 اکتوبر کو پربھنی میں ریاستی سطح پر بلڈانہ ضلع کی نمائندگی کریں گے۔ آج کے پروگرام کی نظامت وسیم احمد خان نے کی جبکہ اظہار تشکر کے فرائض شعیب اللہ خان نے انجام دیئے۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں بدر ایجوکیشن سوسائٹی کے عہدیداران وکارکنان کے علاؤہ عبدالرحمن فارض ، شیخ سلیم فرید ، جواد افضل خان ، احمد ساحل ، اور سجاد فیصل خان نے خوب محنت و جدوجہد کی۔

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!