مہاراشٹر

ممبئی: حکومتی ہاسٹل میں مقیم اقلیتی طلبہ کو کھانے کیلئے رقم دینے کا حکومت کا اعلان

مبئی ، ( نامہ نگار) محکمہ اقلیتی ترقیات کے زیر انصرام ریاست کے اے بی سی ڈی کلاس کارپوریشن نیز تعلقہ و ضلع سطح پر تعمیر کیا گیا گورنمنٹ ہاسٹل میں داخل شدہ اعلی تعلیم حاصل کرنے والے اقلیتی طلباء وطالبات کوکھانے کیلئے نقد رقم فراہم کی جاۓ گی ۔ اس اسکیم کے تحت شہر و کارپوریشن کے اقلیتی ہاسٹل میں مقیم طلباء کے لئے در ماہ 3500 روپے و ضلع و تعلقہ کے گورنمنٹ ہاسٹل میں مقیم طلباء کے لئے در ماہ 3000 ہزار روپے دینے کا اعلان ریاستی اقلیتی امور کے نائب صدر دنیش سونونے کی جانب سے 12 اکتوبر 2021کو جاری کردہ جی آر میں کیا گیا ہے۔ اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کی جانب سے وزیر اقلیتی امور محترم نواب ملک صاحب کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔یہ رقم براه راست طلبہ کے بینک اکاؤنٹ میں جمع کروائی جائے گی ۔ یہ اسکیم ان طلبہ کیلئے ہے جن کے خاندان کی سالانہ آمدنی ۸ ؍لاکھ روپے سے کم ہو کسی قومی بینک میں طالب علم کاکاؤنٹ ہواور آدھارنمبر اس اکاؤنٹ سے لنک ہو نیز کالج میں طالب علم کی حاضری تسلی بخش ہو ۔ ضلع کلکٹر کے ذریعے کھانے کا الاؤنس براہ راست طالب علم کے اکاؤنٹ میں جمع ہوگا ۔بقیہ دیگر تفصیلات جی آر میں دیکھی جا سکتی ہے۔ اکھل بھارتیہ اردو شکشک سنگھ 11138 کا پرانا مطالبہ منظور کرنے پر حکومت کا ساجد نثار احمد، الطاف احمد،محمد فیض، ساجد حمید، انصاری یونس و دیگر اراکین نے شکریہ ادا کیا ہے

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!