مہاراشٹر

نگر پریشد اردو اسکول نمبر 2 میں پیور بلاک لگانے کا کام شروع ; انیس جمعدار کی کامیاب قیادت سے 8 لاکھ کی تعمیری کام

کھام گاؤں (واثق نوید):پربھاگ نمبر 12 کی رکن بلدیہ و پانی پروٹھا سبھاپتی ذکیہ بانو محمد انیس جمعدار کی کامیاب نمائندگی سے پربھاگ میں ایک اور تعمیری کام 8 لاکھ روپئے تخمینے کا شروع ہوگیا ہے۔ جو انکے شوہر محمد انیس جمعدار اپنی نگرانی میں مکمل کررہے ہے۔
ملی جانکاری کے مطابق کھام گاؤں کی قدیم اور وسیع وعریض نگر پریشد اردو اسکول نمبر 2 گولی پورہ کھام گاؤں میں ذکیہ بانو محمد انیس جمعدار کی کامیاب قیادت و نماندگی سے تقریباً 8 لاکھ روپئے تخمینے کے پیور بلاک لگانے کا کام شروع ہوگیا ہے۔ رکن اسمبلی آکاش فونڈکر کی رہنمائی و صدر بلدیہ انیتا تائی ڈورے ، نائب صدر بلدیہ مننا پوروار ، باندھ کام سبھاپتی سیما وانکھیڑے ، کے تعاون سے ذکیہ بانو کے شوہر انیس جمعدار نے ایک اور تعمیری کام کا آغاز کردیا ہے۔
جس سے اسکول کی رونق اور بڑھ گئی ہے۔ انیس جمعدار کی اس کام کی پورے شہر میں ستائش کی جارہی ہے ۔ قوم کے اجتماعی و تعمیری کام کرنے پر لوگ انہیں مبارکباد پیش کررہے ہیں اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کررہے ہیں۔

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!