مہاراشٹر

سید عبدالرحمن نے کیا ٹونکی کا نام روشن ; ضلعی سطح پر نعت گوئی مقابلے میں کیا پہلا انعام حاصل

کھام گاؤں (واثق نوید):کھام گاؤں میں منعقد ضلعی سطح نعت گوئی مقابلے میں سنگرام پور تعلقے کے ٹونکی کے ہونہار طالب علم سید عبدالرحمن سید ظہیر نے اول انعام حاصل کرکے اپنے اسکول ، والدین اور گاؤں کا نام روشن کیا ہے۔ سید عبدالرحمن پربھنی میں منعقد ریاستی نعت گوئی مقابلے میں بلڈانہ ضلع کی نمائندگی کریں گا۔ جس سے پورے گاؤں میں خوشی پائی جارہی ہے۔
ملی جانکاری کے مطابق پربھنی میں ہر سال سجو لالہ متر منڈل کی جانب سے ریاستی سطح پر نعت گوئی کا مقابلہ رکھا جاتا ہے ۔ جس میں مختلف اضلاع کے منتخب نعت خواں طلباء ہی شریک ہوتے ہیں۔ بلڈانہ ضلع میں 16 اکتوبر کو ضلعی سطح پر بدر ایجوکیشن اینڈ ملٹی پرپز سوسائٹی کھام گاؤں کے زیر اہتمام نعت گوئی کا مقابلہ ڈاکٹر ذاکر حسین فنکشن ہال مستان چوک میں رکھا گیا تھا۔ پروگرام کی صدرات الحاج موثق اللہ خان نے انجام دی ۔ جبکہ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے الحاج مصدیق اللہ خان ، محمد انیس جمعدار، بڈھن چودھری، موجود تھے۔ اس موقع پر ٹونکی کے سید عبدالرحمن سید ظہیر نے دلکش آواز میں نعت پڑھ کر سب کا دل جیت لیا اور پہلے انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔ صدر جلسہ موثق اللہ خان کے ہاتھوں ٹرافی اور ایک کتاب دیکر عبدالرحمن کی ہمت افزائی کی گئی۔ عبدالرحمن پربھنی میں 19 اکتوبر کو 12 ربیع الاول کے موقع پر منعقدہ نعت گوئی مقابلے میں بلڈانہ ضلع کی نمائندگی کرے گا۔ معلوم رہے کہ ریاستی سطح پر اول دوم سوم آنے والے طلباء کو بالترتیب 31000, 21000, اور 11000 ہزار روپے انعام دیا جائیں گا۔

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!