مہاراشٹر

اکولہ مہا نگر پا لیکا اردو اسکول نمبر 5 لکڑ گنج میں جشنِ یومِ اردو

اکولہ: (ڈاکٹر ذاکر نعمانی) :علامہ اقبالؔ کے یوم پیدائش 9 نومبر کو یوم اردو کے طور پر منانے کی ابتدا برسوں پہلے ہوئی تھی۔اردو ایک عالمی زبان ہے اورانسانیت ،اخوت اور محبت کا پیغام دیتی ہے۔آج اسی شیریں زباں کو فروغ دینے اور اس سے محبت کے اظہار کے مقصد سے اکولہ مہا نگر پالیکا اردو اسکول نمبر 5 لکڑ گنج میں یوم اردو کا انعقاد کیا گیا۔طلبہ کو ڈاکٹر علامہ اقبال کی ادبی خدمات سے واقف کرانے کے لیے ان کی زندگی کے متعلق معلومات دی گئی نیز طلبہ نے ڈاکٹر علامہ اقبال کی بچوں کے لیے لکھی گئ نظمیں پڑ ھیں ۔شاعر مشرق کے عزم وحوصلے پر کہے گئےاشعار پڑھے اس طرح انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔اس موقع پر اسکول کے صدر مدرس ساجد اختر انصاری نے طلباء کو انعامات دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔مدرس عرفان انجم سر نے تقریب کی نظامت فرمائی ۔اسکول کے اساتذہ نعیم فرازاورمحمد اسماعیل نے اردو زبان پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔خواتین معلمات ،یاسمین اختر ،نورجہاں اسرار،اسماء دیشمکھ ،عشرت باجی ،ارشاد فاطمہ،پروین شیخ ،نے اردو خوش خط ،اردو کی اہمیت میں طلباء کے ذریعے مختلف سرگرمیاں کروائیں ۔

kawishejameel

chief editor

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: مواد محفوظ ہے !!