اکولہ

ڈاکٹر اعجاز احمد کا انتقال؛علاقہ برار کا تعلیمی،ادبی،سماجی نقصان

kawish e jameel reporter khamgaon dist buldhanaاکولہ: (واثق نوید):اکولہ کی معروف تعلیمی،ادبی،سماجی شخصیت اعجاز احمد عبدالصمد 48 کا کل رات مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا ہے۔ ان کے انتقال کی خبر سن کر تعلیمی حلقوں میں غم کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔
ملی جانکاری کے مطابق ضلع پریشد مڈل اسکول شیونی کے گریجویٹ ٹیچر ڈاکٹر اعجاز احمد اعجاز کی تین دن قبل طبعت خراب ہونے پر انہیں ایک نجی دواخانے میں ایڈمیٹ کیا گیا تھا۔ دوران علاج کل رات میں انکا انتقال ہوگیا۔ مرحوم ایک فعال و متحرک معلیم تھے۔ ضلع پریشد اکولہ کے مثالی مدرسین میں آپکا شمار ہوتا ۔ مرحوم واقعی ہر فن مولا ہونے کے باوجود ایک اعلیٰ اخلاق کے مالک تھے۔ اردو کی ایک معتبر و معزز ہستی الحاج ڈاکٹر اعجاز احمد اعجاز مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے ایک فعال رکن تھے۔ علاقائی نائب صدر کی ذمہ داری نبھاتے ہوئے مرحوم نے تعلیمی شعبے میں اپنی گراں قدر خدمات انجام دیئے۔ اردو اساتذہ سے لیکر حکام اور عہدیداران تک ہمیشہ انکا اقبال بلند رہا۔ درس وتدریس کے فرائض انجام دیتے ہوئے سماجی ، ادبی سرگرمیوں میں بھی مرحوم تن من دھن کے ساتھ پیش پیش رہتے تھے۔۔ ہمہ جہتی شخصیت ڈاکٹر اعجاز کی موت علاقے برار کا تعلیمی ، ادبی ، سماجی نقصان ہے۔
بقول غنی اعجاز۔۔۔
ہمارے ملک میں مردہ پرستی عام ہے اعجاز
ہمارے نام کی تشہیر ہوگی ہم نہیں ہونگے۔

پسماندگان میں بیوہ، تین بیٹے ، تین بھائی ، بہین کے علاؤہ ایک بڑا دوست احباب رشتے داروں کا خاندان موجود ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے۔ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: انتباہ:مواد محفوظ ہے