اہم خبریں

کانپورمیں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کا ستائیسواں سالانہ اجلاس ; مولانا محفوظ الرحمن فاروقی تاسیسی ممبر بورڈکی تلاوت قرآن سے میٹنگ کا آغاز

کانپور:پریس رلیز: یوپی شہر کانپور میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ستائیسویں اجلاس میں شرکت کی غرض سے مولانا محفوظ الرحمن فاروقی خلیفہ ومجاز مرشد امت حضرت مولانامحمد رابع حسنی دامت برکاتہم مولانامحمدعمرین محفوظ رحمانی سیکریٹری بورڈ کے ہمراہ تشریف لے گئے، اسٹیشن پر پرجوش استقبال کیا گیا، جاجمئوکی مکہ مسجد میں جمعہ کاخطبہ وبان مولانا محفوظ الرحمن فاروقی امیر مرکز علوم شرعیہ نے دیا، انھوں نے حالات حاضرہ اور بورڈ کی خدمات کی روشنی میں زبردست پیغام دیا اور اکابرین امت کی فکروں کی ترجمانی کی اور مسلم پرسنل لاء بورڈکی مہم آسان ومسنون نکاح کی روشنی میں فرمایا کہ ہمارے ایمان کی کسوٹی خوشی و غم کے موقعہ پر دیکھی جاسکتی ہے، ہمیں حالات سے مرعوب نہیں ہونا ہے، بلکہ اپنے ایمانی جذبہ اور ضمیر کی آواز پر شادی بیاہ میں مسنون نکاح منعقد کرنے پر زوردینا چاہئے، مولانا محفوظ الرحمن فاروقی رحمانی نے قرآن وحدیث کی روشنی میں نکاح کو سادہ منعقد کرکے سماج ومعاشرہ کو فضول خرچوں سے بچانا ،حضور ﷺ نے
فرمایا کہ سب سے بابرکت نکاح وہ ہے جس میں کم سے کم خرچ کیا جائے، کانپور کے منتظمین اجلاس نے تمام شرکاء کے قیام و طعام کا بہترین نظم کیا تھا، اور ملک کے نامورعلماء وسکالرس میں صرف بورڈ کے ممبران نے بطور خاص شرکت کی، پریس کانفرنس کے ذریعہ اور اعلامیہ کے ذریعہ قوم وملت کو پیغام دیا گیا اور تقریبا! 50 ممبران کی نامزدگی عمل میں آئی،اور کئی عہدیداران کے انتقال سے خالی جگہوں کو پُر کیا گیا،جسکو بورڈ آفس کے ذریعہ باضابطہ خبر دی جائیگی،مولانا محفوظ الرحمن فاروقی نے چند خصوصی مجالس میں بھی خطاب فرمایا،اور انکی دعائوں پر مجلسوں کا اختتام عمل میں آیا،علاقہ مراٹھواڑہ سے چار خوش نصیب میقاتی ممبران کی نامزدگی عمل میں آئی،اورنگ آباد سے امیر شریعت مفتی محمد معزالدین قاسمی،مولانا محمد الیاس فلاحیمعاون امیر جماعت اسلامی مہاراشٹر،ایم پی ڈاکٹر فوزیہ تحسین پربھنی اور مولانارفیع الدین اشرفی اہل سنت والجماعت پربھنی کو بورڈ کاممبر نامزد کیا گیا اوراسکے علاوہ خالد سیف الدین صاحب کو مدعوخصوصی بنایا گیا۔اس اجلاس میں حضرت مولانا محفوظ الرحمن فاروقی رحمانی کی کتاب طب روحانی اور تاثیر قرآنی کے جدیدایڈیشن کا حضرت مولانامحمد رابع حسنی اور حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی دامت برکاتہم کے ہاتھوں رسم اجراء عمل میں آیا۔

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!