مہاراشٹر

لشکریہ ہائی اسکول میں بیت بازی کا مقابلہ ; غنی غازی کی نگرانی و رہنمائی میں غیر نصابی سرگرمیوں کا اہتمام

کھام گاؤں:(واثق نوید) :بلڈانہ ضلع کی معروف تعلیمی ادارے لشکریہ ہائی اسکول لاکھنواڑہ میں نہایت جوش و خروش کے ساتھ بیت بازی کا مقابلہ منعقد کیا گیا تھا۔ جس میں کثیر تعداد میں طلباء نے شرکت کرکے ادب نوازی کا ثبوت دیا۔
ایک ایسے دور میں جبکہ موبائل فون کے استعمال سے بچے مطالعہ بالخصوص اردو ادب سے دور ہوتے جارہے ہیں۔ ایسے دور میں لشکریہ ہائی اسکول میں معروف صحافی، سماجی رہنما ، ماہر تعلیم ، مثالی مدرس ، غنی غازی کی رہنمائی و نگرانی میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بالخصوص ادبی سرگرمیاں منعقد کرکے طلباء میں ادب سے لگاؤ پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ مختلف مواقع پر گاہے بگاہے ادبی ، سماجی ، ثقافتی پروگرام منعقد کرکے طلباء کی ہمہ جہتی ترقی کی جاتی ہے۔ شعری ذوق پیدا کرنے کے لئے اسکول کے طلباء کے درمیان بیت بازی کا مقابلہ منعقد کیا گیا جس کی صدرات اسکول کے پرنسپل محمد ذاکر حسین نے فرمائی ،مہمان خصوصی کی حیثیت سے اسکول کے سیکرٹری محمد ذیشان موجود تھے۔ ججس کے فرائض شیخ مختار ، نعیم خان ، سید شہادت ، ایوب خان نے بحسن و خوبی انجام دیئے ، مقابلے میں پانچویں سے بارویں تک کے طلبا نے بیت بازی کے مقابلے میں حصہ لیا۔ 24 طلباء کو ملت ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے انعامات سے نوازا گیا۔ اس موقع پر ادارے کے بانی و صدر غنی غازی ، اساتذہ اکرام ، طلباء موجود تھے۔ نظامت کے فرائض محمد سمیع سوداگر نے انجام دیئے ، جبکہ اظہار تشکر کے فرائض غلام جعفر نے ادا کی۔
لشکریہ ہائی اسکول لاکھنواڑہ میں تعیم کے ساتھ ساتھ طلباء کی ہمہ جہتی ترقی کے لیے غیر نصابی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے اسکے لئے ادارے کے بانی و صدر غنی غازی قابل مبارکباد ہیں۔

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
error: Content is protected !!
%d bloggers like this: