مہاراشٹر

ڈاکٹر رضوان کشفؔی کے دو شعری مجموعے جذبات اور احساس کا رسم اجراء

ایوت محل۔ تاریخ 20 نومبر 2021 بروز سنیچر بعد نماز عشاء ایوت محل کے عامر لان میں شہر کی سماجی تنظیم خدمت خلق کے زیر اہتمام ایوت محل شہر کے مرحوم شعراء کرام کی یاد میں تعزیتی نشست اور مقامی شعراء کی شعری نشست کا انعقاد کیا گیا تھا۔اس تقریب میں نوجوان شاعر جناب ڈاکٹر رضوان کشفؔی کی دو شعری مجموعے جذبات (اردو)اور احساس (ہندی)کا رسم اجرا بھی تقریب کے صدرجناب اکبر شاردؔ صاحب،مہمانان خصوصی جناب یعقوب الرحمن صاحب، ڈاکٹر عبدالستار صاحب، اور جماعت اسلامی کے ضلع امیر جناب ضیاءالدین صاحب کے ہاتھوں انجام پایا۔
اس تقریب میں کثیر تعداد میں سامعین موجود تھے اس موقع پر ایوت محل شہر شعراء اکرم جناب محمود اثرؔ،جناب ڈاکٹر رضوان کشفؔی،جناب مظفر حسین نادمؔ،جناب اشفاق شازؔ، جناب وسیم غزالیؔ،جناب اویس احمدؔ نے شعری نشست میں موجود سامعین کو اپنے کلام سےسحر زدہ کیا۔ نظامت کے فرائض جناب مرزا اطوار بیگ نےانجام دیں۔

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!