مہاراشٹر

بلڈانہ : اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج میں جلسہ سیرت النبی اور تقسیم انعامات

کھام گاؤں (واثق نوید):بلڈانہ شہر کا قدیم ، مشہور و معروف تعلیمی ادارہ اُردو ہائی اسکول و جونیئر کالج اپنی گوناگوں خصوصیات کی بنیاد پر علاقے برار میں اپنا ایک منفرد مقام رکھتا ہے۔اس ادارے میں طلباء کے لیے مختلف انڈور اور آؤٹ ڈور مقابلے منعقدکیے جاتے ہیں حال ہی میں کالج سطح پر سیرت کوئز کا انعقاد کیاگیا تھا۔ اسی ضمن میں 4 دسمبر بروز سنیچر کو جلسہ سیرت النبی کا انعقاد کیاگیا جسکی صدارت ادارے ھذا کے صدر عبدالرحیم سیٹھ نے کی مہمان خصوصی کے طور پر مولانا امتیاز فلاحی بھیونڈی ، حافظ مجاہد ، سید یاسین ، عبدالحمید ، پرنسپل جاوید اسمعیل اور سید داؤد موجود تھے طلبہ وطالبات نے تقاریر و نعتیں پیش کیں۔اور سیرت النبی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی ۔ مولانا امتیاز فلاحی نےاپنے جامع خطاب میں دور حاضر اور طلباء کی ذمہ داریاں ، طالبات کیلئے صحابیات کی سماجی و مذہبی زندگی پر روشنی ڈالی اور ادارے کی مزید ترقی کیلئے دعا کی ۔ نظامت کے فرائض لیکچرار سید متین نے انجام دیا پروگرام کے کنوینر لیکچرار عرفان اللہ خان نے سیرت کوئز میں سائنس فیکلٹی سے اول دوم اور سوم مقام حاصل کر نے والے طلباء کے نام کا اعلان کیا اسی طرح آرٹس فیکلٹی کے اول دوم اور سوم مقام حاصل کر نے والے طلباء کے نام کا اعلان لیکچرار شیخ عظیم نے کیا انعامات یافتہ گاں کو مہمانانِ کے دست مبارک سے مومینٹو اور سرٹیفکٹ دئیے گئے۔مقابلے میں شریک تمام طلباء کو سرٹیفکٹس دینے گیے ۔ اظہار تشکر کے فرائض لیکچرار سید شفیق نے ادا کئے ‌،اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں جونیئر کالج کے تمام اسٹاف ممبرس اور کالج کے طلبہ نے تعاون کیا۔

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
error: Content is protected !!
%d bloggers like this: