مہاراشٹر

بلڈانہ ضلع جمعیت کا انتخاب اختتام پذیر ; حافظ خلیل اللہ شیخ صدر ، مفتی انیس الدین اشرفی جنرل سیکرٹری منتخب

بلڈانہ:(واثق نوید):بھارت کی سب سے قدیم ، معتبر و فعال مذہبی ، سماجی تنظیم جمعیتہ علماء ہند (ارشد مدنی) کا بلڈانہ ضلع باڈی کا انتخاب عمل میں آیا جس میں اتفاق رائے سے بلا انتخاب پورے ضلع کی باڈی منتخب کی گئی۔ جس میں دوبارہ سے حافظ خلیل اللہ شیخ کو ضلع صدر اور مفتی محمد انیس اشرفی کو ضلع جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا۔ خوشگوار ماحول میں اتفاق رائے سے ہوئے اس انتخاب کی سرہنا کی جارہی ہے ۔ ملی جانکاری کے مطابق بلڈانہ ضلع میں حافظ خلیل اللہ شیخ کی نگرانی و رہنمائی میں ممبر سازی مہم چلاکر مختلف علاقوں میں مقامی و تحصیل سطح پر جمعیتہ علماء ہند (ارشد مدنی) کی باڈی تشکیل دی گئی تھی۔ آج مورخہ 5 دسمبر بروز اتوار ابوبکر مسجد زم زم کالونی شیگاؤں میں ضلعی انتخابی نشست رکھی گئی تھی ۔ جس میں مختلف مقامات کے نو منتخبہ جمعیتہ علماء کے نمائندے موجود تھے۔ یہ نشست حافظ خلیل اللہ شیخ کی صدرات میں منعقد ہوئی ۔ شاہد و نگراں کی حثیت سے ریاستی جمعیتہ علماء ہند کے نمائندے مفتی حفیظ اللہ قاسمی (ناظم تنظیم جمعیتہ علماء مہاراشٹر) اور مولانا قاری نثار احمد (جمعیتہ علماء بھانڈوپ، ممبئی) موجود تھے۔ قاری نثار احمد کی تلاوتِ قرآن کریم۔ و نعت پاک کے نذرانے سے نشست کا آغاز ہوا۔ بعد ازاں مفتی حفیظ اللہ قاسمی نے سیرتِ نبوی کے پس منظر میں جمعیتہ علماء ہند کا تعارف و کارکردگی بیان کرتے ہوئے جمعیت کے قائدین کی جنگ آزادی میں قیادت سے لیکر موجود دور میں جمعیتہ کی کارکردگی و ذمہ داری پر مفصل روشنی ڈالی ، حاظرین کی رائے اور حمایت سے ضلع باڈی کو بلا انتخاب منتخب کیا گیا۔ جس کی آئے ہوئے مہمانوں نے ستائش کی۔ نئی باڈی میں ضلع کے ہر یونٹ کو مناسب نماندگی دیتے ہوئے جو باڈی منتخب کی گئی اس میں نائب صدور کی حثیت سے مولانا عباس خان ، حاجی سید احمد ، مولانا ضیا اللہ خان اور حافظ آصف شاہ ، شامل ہیں ، جبکہ معاون معتمدین (جوائنٹ سیکریٹری)کی ذمہ داری حافظ عبد الغفار ، واثق نوید ، حافظ سلطان قاسمی ، اور حافظ محمد صابر ، کو سونپی گئی۔ الحاج محمد ادریس جمعدار کو خازن بنایا گیا۔ جبکہ مفتی وسیم قاسمی کو ناظم نشر واشاعت مقرر کیا گیا۔ ممبران میں مولانا جاوید ، عبدالجابر، حافظ محمد ارشد فیضی ، مولانا محمد جعفر ، مولانا نعیم باغبان ، مولانا خلیل الرحمٰن ، محمد قاسم شیخ ، حافظ محمد عرفان ، عطاء اللہ خان ، حافظ ذولقرنین ، حاجی سید عمران ، ایڈوکیٹ عبدالمجید قریشی ، سید نسیم ، ساجد رضا ، حافظ محمد موسیٰ ، محمد انیس جمعدار ، حافظ شیخ عثمان ، مولانا عبدالرشید ندوی ، مولانا نعمت اللہ خان ، شہرت خان ، مولانا محمد صدیق ، حافظ محمد وقار ، محمد شفیق ، کو شامل کیا گیا۔ نو منتخبہ صدر حافظ خلیل اللہ شیخ نے اپنی تقریر میں سہ بارہ یہ صدارت کی ذمہ داری سونپنے پر حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ہمیشہ کی طرح آپکا تعاون ، مشورے مجھے ملتے رہیں گے اسکا امید کی ، مفتی انیس الدین نے اظہار تشکر کے فرائض انجام دیئے ، مولانا عباس کی دعا پر انتخابی نشست کا اختتام ہوا، خادم قوم حاجی سید احمد کی جانب سے تمام حاظرین کے لے طعام کا اہتمام کیا گیا تھا۔

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!