مہاراشٹر

ہندوستان کے معروف شاعر، محقق، نقاد، مترجم اور ادیب اطفال، خان حسنین عاقب کی ایوت محل آمد پر ہادی اورینٹل انگلش میڈیم اسکول میں کیا گیااستقبال

ایوت محل: ( نمائندہ خصوصی) بروز اتوار تاریخ 5 دسمبر 2021 کو شام آٹھ بجے ہندوستان کے معروف شاعر، محقق، نقاد، مترجم اور ادیب اطفال، غلام نبی آزاد ڈی-ایڈ کالج پوسد ضلع ایوت محل کے لیکچرر جناب خان حسنین عاقب صاحب ایک تعلیمی پروگرام میں شرکت کی غرض سے ایوت محل تشریف لائے تھے۔ اسی موقع کو غنیمت جان کر ایوت محل کے بھوسہ روڈ پر قائم شدہ ہادی اورینٹل انگلش میڈیم اسکول و ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے ضلع صدر مرزا اطوار بیگ صاحب اور ایوت محل ضلع کے معروف صحافی و سماجی کارکن، ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کےضلعی آرگنائزنگ سیکرٹری جناب واثق زبیر صاحب نے خان حسنین عاقب صاحب کو ہادی اورینٹل انگلش میڈیم اسکول کے دفتر میں مدعو کر گل پوشی کرکے ان کا خیرمقدم کیا گیا۔
واضح رہے کہ خان حسنین عاقب صاحب بنیادی طو ر پر اردو اور انگریزی میں لکھتے ہیں لیکن گاہے گاہےفارسی، ہندی اور مراٹھی میں بھی نثر و نظم کا ذائقہ چکھتے ہیں۔ سترہ اٹھارہ کتابوں کے مصنف ہیں۔ ماہر تعلیم اور ماہر درسیات بھی ہیں۔ ملک کے طول و عرض میں ادبی اور تعلیمی لیکچر کے لیے مدعو کئے جاتے ہیں۔ کئی سرکاری و نجی اداروں اور انجمنوں کے ممبر بھی ہیں۔ گریجویشن کے لیے نصابی کتابیں بھی لکھی ہیں۔ ادب عالیہ کے ساتھ ساتھ ادب اطفال میں بہت سرگرم ہیں۔

اس استقبالیہ تقریب میں ایوت محل کے نامورشاعر اور ادیب جناب ڈاکٹر رضوان کشفیؔ صاحب، مثالی مدرس،شاعر اور ادب نواز جناب مظفرحسین نادمؔ صاحب، درس و تدریس کے ساتھ ساتھ سماج کی بے لوث خدمات انجام دینے والے جناب سمیع اللہ خان صاحب، اور خدمت خلق تنظیم کے روح رواں، نوجوان صنعت کار (کاشتکار ایگرو انڈسٹریز)جناب امین جویا صاحب خصوصی طور پر موجود تھے۔اس موقع پر خان حسنین عاقب صاحب نے اپنی علمی گفتگو سے استقبال کرنے والے تمام شرکاء کو مسحورکیا۔اور مدعیان کا اظہار تشکر بھی ادا کیا۔

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!