مہاراشٹر

جلگاؤں ضلع منیار برادری نے بابری مسجد کی شہادت کی برسی پر پرعزم کاشی اور متھرا کی عبادت گاہوں کی حفاظت کےلیۓ اللہ رب العزت سے رقت آمیز دعامانگیں

جلگاؤں (سعید پٹیل) : ٦ دسمبر ١٩٩٢ ء کو ٤٦٣ سالہ قدیم بابری مسجد کو حکومت اور حفاظتی دستوں کی نگرانی میں فسطائی طاقتوں نے دن کے اجالے میں بابری مسجد کو مسمار کیاتھا۔بابری مسجد کی شہادت کی برسی کے موقعہ پر آج ٦ دسمبر کو جلگاؤں ضلع منیار برادری نے بابری مسجد کی بازیابی کےلیۓ ایک دعائیہ (قنوت نازلہ) مجلس کا اھتمام کیاتھا۔برادری کے صدر فاروق شیخ نے بابری مسجد ،کاشی اور متھرا کی عبادت گاہوں کی معلومات پر روشنی ڈالتے ہوۓ کہاکہ ہم صرف اللا رب العزت کے حضور عبادت و گڑ گڑاکر دعا مانگ سکتے ہیں۔مولانا حافظ ریحان نے نماز پڑھی اور مجلس کے شرکاء نے اس رقت آمیز دعا پر پر عزم آمین کہا۔موصوف نے کہاکہ یہ دن ہمارے لیئے سیاہ دن منانے کا نہیں ہے۔بلکہ عزم کرنے کا دن ہے۔آج کی عبادت کا مطلب بابری مسجد کے لیئے دعا کرنا ہے۔ مسلمان اسے صرف اور صرف عقیدت کا مسلہ مانتے ہیں۔اسلامی تعلیمات میں مسجدیں صرف اللا کے لیئے ہوتی ہیں۔اور ایک مرتبہ شریعیت سے مسجد بن جانے کے بعد آخر تک مسجد ہی رہیں گی۔اس کے لیۓ مسجد الاقصی اور مکہ یہ ہمارے تاریخی حوالے ہیں۔اس دعائی مجلس میں بابری مسجد کا اعادہ کیا گیا۔تاکہ نئ نسل کو اس کا علم ہو ،اس موقعہ پر عزم کے ساتھ بابری مسجد کی بازیابی کےلیئے رقت آمیز دعا مانگیں گئ۔اور جدوجہد کرنے کا عہد کیاگیا۔اس موقعہ پر برادری کے برادران میں سلیم موسی ،صادق موسی ،
عبدالرؤف ، محسین یوسف ،الطاف شیخ ،مجاہد شیخ ،قاسم عمر ،جاوید خان ،حاجی حمید ، مشتاق شیخ ،ستار مستری ،عارف شیخ وغیرہ برادران موجود تھے۔فوٹو کیپشن: جلگاؤں ضلع منیار برادری کے اراکین برادری کے دفتر میں بابری مسجد کی برسی پر رقت آمیز دعا مانگتے ہوۓ۔

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
error: Content is protected !!
%d bloggers like this: