ایم اے غفار کو صدمہ عظیم ; جواں سال فرزند مزمل نعمان کا انتقال

کھام گاؤں (واثق نوید):مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے بانی و ریاستی صدر ایم اے غفار کے بڑے فرزند مزمل نعمان (جنید)27 کا طویل علالت کے بعد آج 8 دسمبر کو دوپہر 3.30 بجے، دوران علاج نانڈیڑ میں انتقال ہوگیا۔ انتقال کی خبر معلوم ہوتے ہی ریاست بھر کے اردو اساتذہ میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ شوشل میڈیا ، فون اور ملاقات کرکے اساتذہ ،عوام اور رشتے دار ایم اے غفار کو اس صدمہ عظیم کے لئے پرسہ دے رہے ہیں۔
مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے ریاستی ترجمان سید جواد حسین کی دی معلومات کے مطابق نماز جنازہ 9 دسمبر کو صبح 11 بجے گنج شہیداں کربلا نانڈیڑ ،کے مسلم قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ غم کی اس گھڑی میں مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے تمام عہدیداران و اراکین ، اردو اساتذہ ، ایم اے غفار کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
پسماندگان میں والدین ،بھائی، بہنیں ، رشتے داروں کا ایک بڑا خاندان موجود ہے۔ مرحوم معروف نوجوان شاعر التمش طالب کے برادر نسبتی تھے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین