طب و صحت

ناک میں لیموں کا رس ڈالنےسے کیا کورونا وائرس ختم ہوگا ؟ جانیں وائرل ویڈیو کی سچائی

ممبئی: بھارت میں کورونا وائرس وبائی بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے۔ اس وبائی مرض سے ہزاروں لوگوں‌کی جانیں چلی گئیں۔ جس سے عام لوگوں میں کرونا کا خوف پیدا ہوگیا ہے۔ ایسی صورتحال میں ہر کوئی کورونا سے بچنے کے لئے تمام تر اقدامات کر رہے ہیں۔ ایسے وقت میں سوشل میڈیا پربھی کرونا سے بچنے کے مختلف علاج وائرل ہورہے ہیں۔کئی وائرل ویڈیو میں‌ جسم میں آکسیجن کی سطح کو برقراررکھنے کے لئےکچھ اقدامات کرنے کا مشورہ بھی دیتے ہیں۔

کیا لیموں کے دو قطرے کورونا وائرس کو ختم کردیں گے؟

ضروری نہیں ہے کہ جو کچھ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوتا ہے وہ آپ کے لئے اچھا ہی ہوگا۔ بعض اوقات بغیر کسی تصدیق کے کچھ کچھ باتوں پر عمل کرنا آپ کے لئے خطرناک ہوسکتا ہے۔ اسی طرح سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہورہی ہے۔ جس میں لیموں کے رس کے دو قطرے ناک میں ڈالنے سے کورونا وائرس ختم ہوجانے کا دعویٰ‌کیاجارہاہے۔
ایک ویڈیو میں ایک شخص نے دعوی کیا ہے کہ ناک میں لیموں کے رس کے دو سے تین قطرے ڈالنے سے کرونا وائرس کاخاتمہ ہوجائے گا۔ اور اس شخص نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ یہ ایک امرت ہے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔


پی آئی بی نے حقائق کی جانچ کرتے ہوئے کہا کہ یہ جھوٹ ہے

پی آئی بی کے توسط سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کی صداقت کی تصدیق ہوگئی ہے۔ پی آئی بی نے ویڈیو کو جھوٹا اور غلط قرار دیا ہے۔ پی آئ بی کے مطابق اس بات کا کوئی سائنسی ثبوت نہیں ہے کہ ناک میں لیموں کا رس ڈالنے سے آپ کے جسم میں کوروناوائرس ختم ہوجائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: انتباہ:مواد محفوظ ہے