مہاراشٹر

بریکنگ نیوز: ٹی ای ٹی کے سند کی جانچ کا حکم ؛ زیرملازمت اساتذہ کی بڑھی پریشانی ، ایجنٹوں کا ہوسکتا پردہ فاش

Wasique Naved Buldhana kawish e jameel reporter

کھام گاؤں (واثق نوید) :ریاست مہاراشٹر میں زیر ملازمت تمام پرائمری اساتذہ کے TET کے سند کی جانچ کرنے کے احکامات مہاراشٹر راجیہ پریکشا پریشد کے صدر نے ریاست کے تمام پرائمری ایجوکیشن افسر کو ویڈیو کانفرس مٹینگ میں 4 جنوری کو دیئے ، جس سے اساتذہ اکرام کو ایک نئی پریشانی کا سامنا کرنا پڑھے گا۔ جبکہ ایجنٹوں کا پردہ بھی فاش ہوسکتا ہے۔
باوثوق ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق حال ہی میں پریکشا پریشد کے عہدیدار کے گھر پر چھاپے سے بہت سے غیر قانونی معاملے سامنے آرہے ہیں۔ جس کی وجہ سے ٹی آی ٹی پاس امیدوار بھی شک کے دائرے میں اگئے۔
با وثوق ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق 4 جنوری کو مہاراشٹر راجیہ پریکشا پریشد کے صدر نے تمام پرائمری ایجوکیشن افسروں کی ویڈیو کانفرس مٹینگ لی ، جس میں انہیں یہ ہدایت دی گئی کہ انکے اضلاع میں 13 فروری 2013 کے بعد تمام خود مختار اداروں ، پرائیویٹ اداروں میں ملازمت میں لگے اساتذہ کے TET کی سند جمع کرکے جانچ کے لئے تفصیلی معلومات کے ساتھ پریکشا پریشد کو روانہ کرنے کو کہا۔ اس ضمن میں بہت سے ایجوکیشن افسرس نے اپنے ماتحتوں کو کاروائی کرنے کے حکم جاری کردیئے۔ اس سے زیر ملازمت اساتذہ کی پریشانیوں میں اصافہ ہوگیا ۔ وہی عوام بالخصوص نئے TET ایمانداری و محنت سے پاس امیدواروں میں خوشی پائی جارہی ہے ۔ TET سند کی باریک بینی سے جانچ کی گئی تو کئی سفید پوش ایجنٹوں کا پردہ فاش ہوگا۔ غیر تصدیق شدہ معلومات کے مطابق بلڈانہ ضلع میں بھی ان ایجنٹوں پر گہری نظر ہے۔ جانچ کے بعد ان پر سخت کاروائی ہوسکتی ہے۔ سب کی نظر جانچ پر لگی ہوئی ہے۔

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
error: Content is protected !!
%d bloggers like this: