اکولہ

اکولہ ضلع کے پاتور تعلقہ کے شیرپورگاﺅں کے معروف سیاستداں ،مولانا ابوالکلام آزاد اُردو ہائی اسکول سوسائیٹی کے صدر جناب الحاج آصف خان عنایت خان کا مختصر علالت کے بعد ہواانتقال

اکولہ:(جمیل شیخ): اکولہ ضلع کے تعلقہ پاتور کے گاﺅں شیرپور(کھیٹی) کے ساکن الحاج آصف خان عنایت خان کا آج مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔موصوف کئی دنوں سے اسپتال میں شریک تھے۔موصوف کا پاتورتعلقہ کے سیاستدانوں میں ایک اہم نام تھا،کئی برس تک انہوں نے بی جے پی کے لئے اپنی خدمات انجام دیں۔سبھی مذاہب کے لوگوں سے اُن کے مراسم تھے۔موصوف نے سیاست کے ساتھ ساتھ تعلیمی حلقے میں بھی اپنی نمایاں خدمات انجام دیں۔انہوں نے پاتور تعلقہ کے گاﺅں کھیٹی میں سیکریٹری عبدالقدیر صاحب کے ساتھ ملکر ادارہ قائم کیا۔جہاں پانچویں تا بارہویں جماعت تک کلاسیس چلتی ہیں۔اس کے علاوہ بھی دیگر مقامات پر انہوں نے اردو ہائی اسکول قائم کئے ہوئے ہیں۔موصوف ہمیشہ تعلقہ کی سیاست میں سرگرم رہے۔گاﺅں کی سیاست میں بھی 25 سالوں سے اُن کا دبدبہ قائم تھا۔ موصوف کے انتقال سے تعلقہ کی سیاست میں ایک خلاءپیدا ہوگیا ہے۔موصوف کی تدفین اُن کے آبائی وطن شیرپور(کھیٹی) گاﺅں میں بعد نماز ظہر عمل میں آئی.موصوف کے انتقال پر مولانا ابوالکلام آزاد اُردو ہائی اسکول سوسائٹی کے سیکریٹری جناب عبدالقدیر صاحب نے افسوس کااظہارکیا.ساتھ ہی اُن کے ذریعے جاری کئے گئے اداروں کے اسٹاف تدریسی وغیر تدریسی عملہ نے بھی افسوس کا اظہار کیا.سبھی نے مرحوم کی مغفرت کے لئے دعائیں‌کیں.ادارہ کاوش جمیل بھی مرحوم الحاج آصف خان کے اہل خانہ کے غم میں‌برابر کا شریک ہے.اللہ سے دعا ہے اللہ اُن کی کروٹ کروٹ‌مغفرت کریں اور جنت الفردوس میں‌اعلیٰ‌مقام عطاکرے.(آمین)

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: انتباہ:مواد محفوظ ہے