مہاراشٹر

سومیراما کیئر فاؤنڈیشن کی قابل ستائش سرگرمی ؛ ضرورت مند بچوں کو دوائیاں، کتابیں،کھلونے وغیرہ کی تقسیم

اکولہ: (واثق نوید) :اکولہ کی معروف سماجی تنظیم سومیراما کیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے شہر و اطراف کے 7 آشرم شالاوں میں غریب و ضرورت مند بچوں کو درکار اشیا مفت میں فراہم کی گئی۔ جس کی پورے شہر میں سرہنا کی جارہی ہے۔
باوثوق ذرائع ابلاغ سے ملی جانکاری کے مطابق سومیراما کیئر فاؤنڈیشن نے شہر و اطراف کے غریب و ضرورت مند بچوں کو انکی ضرورت کی اشیاء مفت میں فراہم کرنے کے لیے ریمانڈ ہوم ، آشرم شالاوں، کا دورہ کیا۔ وہاں جاکر بچوں کو لگنے والی اشیاء ، دوائیاں، کتابیں ، بیگ ، پرس ، کھلونے ، سنٹری نیپکین ، رومال ، مٹھائیاں ، وغیرہ تقسیم کیا جس کی وجہ سے بچوں کے چہروں پر خوشیاں دکھائی دی ، اس موقع پر فاؤنڈیشن کی سربراہ رماکانت کھتان کی دختر ڈاکٹر پوجا رماکانت کھتان ، اپنے ساتھیوں کے ساتھ خود موجود تھیں ۔ اس کی اطلاع ایک پریس ریلیز کے ذریعے اسرار اللہ خان عرف مممو نے اخبارات کو دی۔

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

error: Content is protected !!