اکولہ: جلسہ تقسیم انعامات ؛ طلباء کے لئے جماعت اسلامی کی بہترین سرگرمی

اکولہ: (واثق نوید) : 15 جنوری 2021 کو مدرسہ کھنگر پورہ میں شعبہ تعلیم، جماعت اسلامی ہند اکولہ کی جانب سے جلسہ تقسیم انعامات کا کامیاب انعقاد کیا گیا ۔
معلوم رہے کہ 23 اور 24 دسمبر 2021 کو انٹر اسکول مقابلے منعقد کیے گئے تھے جس میں اکولہ شہر کی مختلف اسکولس کے طلباء نے حصہ لیا تھا، "تقریری مقابلے, خوشخطی مقابلے, مضمون نویسی مقابلہ اور کوئز مقابلہ اس طرح کے مختلف النوع کے مقابلے لیے گئے تھے ۔ اسی ضمن میں آج جلسہ تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا ۔اول دوم سوم آنے والے طلباء کو شلڈ, سرٹیفکیٹ, آداب زندگی کتاب اور میڈلس دے گئے اس پروگرام میں حامد حسین امیر مقامی جماعت اسلامی ہند اکولہ، مولانا طفیل احمد ندوی ، شہید طارق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔پروگرام میں طلباء کے ساتھ ساتھ سرپرست حضرات نے بھی شرکت کی. افتتاحی کلمات سیکرٹری شعبہ تعلیم عارف سر نے پیش کیے، اختتامی کلمات امیر مقامی نےپیش کیے جبکہ نظامت کے فرائض محمد حسین سر نے انجام دیئے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے مسعود حسین سر نے گراں قدر خدمات انجام دیں۔