مہاراشٹر

اورنگ آباد کے مصرواڑی علاقہ میں دلخراش قتل کا واقعہ

اورنگ آباد، 16 جنوری: (سید عبدالقدوس علی) : اورنگ آباد کے مصراواڑی میں ہفتہ کی آدھی رات کو ایک چونکا دینے والی قتل کی واردات ہوئی۔ یہاں ایک 25 سالہ نوجوان کو نو افراد کے گروہ نے بے دردی سے قتل کر دیا ہے۔ قتل کا یہ دلخراش واقعہ سامنے آتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیا۔ مقتول کے بھائی نے سڈکو پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔ پولیس نے بھائی کی شکایت پر نو افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔
متوفی کی شناخت 25 سالہ حسن ساجد پٹیل کے طور پر کی گئی ہے۔ وہ اورنگ آباد کے مصراواڑی کا رہنے والا ہے اور پلاٹ کا کاروبار کرتا ہے۔ اس دوران وہ کل رات نو بجے کے قریب گھر سے باہر گیا تھا۔ وہ ایک ٹپری کے پاس کھڑا تھا۔ حسن کو اس وقت یہاں آنے والے نو افراد کے گروپ نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔ ان میں سے ایک نے حسن کو چاقو مارا۔ قتل کا یہ واقعہ ہوتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیا اور شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔
ملزمان میں طالب سلطان چاؤش، سلطان چاؤش، ناصر سلطان چاؤش، علی سلطان چاؤش ، ناصر عبداللہ پٹیل، رحیم انصاری، موسیٰ شیخ، ریاض عرف ڈان اور آصف عرف گولڈن یونس قریشی شامل ہیں۔ پولیس کو شبہ ہے کہ ملزمان نے پرانے تنازع کی بنا پر قتل کیا ہے۔ پولیس کو ابتدائی اطلاع ملی ہے کہ ملزم حسن کو طالب چاؤش نے وار کیا۔
پولیس نے حسن کے بھائی کی شکایت پر نو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔ پان ٹپڑی کے سامنے کھڑے ہوتے ہوئے قتل کی واردات سے علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

error: Content is protected !!