مضامین

وزیراعظم بھی دجالی پیروکار؛بھارت بھی New World Order کے حق میں کیا ہے،نیو ورلڈ آرڈر؟مسلمانوں تیار ہوجائو

(نوٹ:حالات حاضرہ پر دلوں کے دریچوں کو کھولتی بہت اہم تحریر)

Syed faruque Ahmed Urdu writer Aurangabadتحریر:سیدفاروق احمد سید علی
اورنگ آباد
9823913213

عزیز قارئین کرام:بڑا عجیب وقت چل رہا ہے۔کیا ہورہا ہے کچھ سمجھ میں نہیں آرہا ہے۔ اور جنہیں سمجھ آرہا ہے وہ کچھ کر نہیں پارہے ہیں۔ملک اور دنیا کے حالات دن بدن بدسے بدتر ہوتے جارہے ہیںاورآپ دیکھنا اس سے بھی خطرناک اور بھیانک وقت آنے والا ہے۔۔۔آپ کہیں گے یہ آج مجھے کیا ہوگیا ہے۔۔۔میں آپ کو ڈرا نہیں رہا ہوں دوستو۔۔۔بلکہ میں آپ کو خبردار کررہا ہوںکہ واقعی اب یہاں سے آپ کواپنی فکر کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے اہل وعیال کی فکر کرنے کی اور اپنا ایمان بچانے کی جانب بہت زیادہ توجہ اور فکر کی ضرورت ہے۔
دراصل دوستو میں جس موضوع کی طرف آپ کو لانا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ جس طرح سے پوری دنیا کے حالات تبدیل ہوتے جارہے ہیں۔۔۔یہ ایسے ہی نہیں ہورہا ہے۔ ۔۔ظالم جابرمکار،صیہونی اور دجالی قوتوں طاقتوں کو اللہ نے چھوٹ دے رکھی ہے اور وہ پوری دنیا میں ایک منظم سازش اور ایک منصوبے کے تحت ادھم مچارہے ہیں۔ ۔۔ ہوسکتا ہے یہ میری یہ باتیں آپ کی سمجھ سے بالاتر ہوں لیکن یہ صحیح ہیں کہ دجالی پیروکاردجالی نظام کو پوری دنیا میں لاگو کردینا چاہتے ہیں۔
ہوسکتا ہے آپ میں سے بہت ساروں نے یہ سنا ہوگا اور بہت ساروں کو اب بھی پتہ نہیں ہے کہ آخر یہ دجالی نظام کیاہے؟کون اس کوپوری دنیا میں لاگو کرنا چاہتےہیں؟ کون پوری دنیا کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کردینا چاہتا ہے۔؟
میرے عزیزو اس سے قبل بھی میرے بہت سارے پرائم ٹائم میں میں نے ایک نظام کا ذکر کیا تھا۔۔شاید آپ میں سے بہت سو کو یادبھی ہوگا کہ جس کا نام’’One Rule One Nationیعنی کہ ایک ملک ایک نظام جس کو صیہونی اور دجالی کارندےNew World Orderکہتے آئے ہیں۔دجالی کارندے آج سے قبل اس نظام کے بارے میں بہت چھپ چھپا کر اشارے کنایوں میں بات کیا کرتے تھے۔ جس کے لئے مخصوص لوگوں کو منتخب کیا جاتا تھا اور وہ دجالی نظام کومختلف پیرائیوں میں ڈھال کر ایک قطبی نظام کی بات کیا کرتا تھے۔۔۔ہم نے دیکھا کہ یہ دجالی نظام کی بات کرنے والے اور اس نظام کو پوری دنیاپر تھوپنے والے صیہونی جنھوں نے پہلے ایک منصوبہ بند سازش کے تحت پوری دنیا کے فلم انڈسٹری میں کام کرنے والے اداکار اور ادکارائوں کے ذریعے اپنی پبلسٹی کی پھر اس کے بعدگانے بجانے والوں کو استعمال کیاپھر مختلف قسم کے شعبوں میں کام کرنے والے دنیا بھر کے مشہور لوگوں کو دجال کو پروموٹ کرنے کے لئے منتخب کیا اوران کا پرچار نہ کرنے پر جان سے ماردئے جانے کی دھمکیاں بھی ملی اور بہت سارے مارے بھی گئے۔
یعنی کہ شیطان کو اورشیطانی نظام کوپہلے الگ الگ اور ڈھکے چھپے انداز میں پروموٹ کیا جاتاتھا۔یعنی کہ ایک آنکھ کو استعمال کرتے ہوئے پیرامڈاورشیطانی شکلیں اور صورتوں کو جادووالے انداز میں دکھانا ،ناچ گانا اور ننگے پن کو عام کرنے کے علاوہ معاشرے اور سماج میں ہوموسیکس جیسی گندگی کو رائج کرنے کے ساتھ ساتھ معاشرے کو تباہ کرنے والی اسکیموں کو نافذ کرنا یہ سب ان کے ایجنڈے میں شامل ہیں اور وہ اسے کرتے آئے ہیں اور کربھی رہے ہیں لیکن اب یہ دجالی کارندے صیہونی غنڈے کھلے عام دجال کو پروموٹ کرنے لگے ہیں اور دجال کے مذہب کو پوری دنیا پر تھوپنے کی تیاریاں کرچکے ہیں اور تھوپنے کا عمل بھی شروع کرچکے ہیں۔۔۔میرے پچھلے دجال پر مبنی خصوصی پرائم ٹائم کو آپ وقت نکال کرضرور دیکھئے اس میں میں نے بہت تفصیلات کے ساتھ ان دجالی پیروکاروں کی پول کھولی ہے۔ لیکن فی الحال کچھ دنوں سے بھارت میںغیرمسلم دانشوران بھی نیو ورلڈ آرڈر کی بات کررہے ہیں۔۔۔۔اور تو اور آج کا پرائم ٹائم بنانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ اس نیوورلڈ آرڈر کی بات ہمارے ملک کے آر ایس ایس ذہنیت والے وزیراعظم نریندر مود ی نے تک کہہ ڈالی ہے۔ ۔۔۔یعنی کہ ناظرین اب بات ہمارے گلے تک آگئی ہے۔۔۔۔مجھے جس بات کا ڈر ستارہا تھا آخر وہی ہوا۔۔۔۔یہ مودی آر ایس ایس بجرنگ دل اور بی جے پی یہ سب کے سب دجالی نظام کے دلدادہ نکلے۔۔۔
یہ بھی دجال کے Supporterنکلے۔۔۔یعنی کہ دوستو اب تک آر ایس ایس کی چڈی جو چھپی ہوئی تھی اب پینٹ سے کھلم کھلا باہر آگئی ہے۔ ۔۔۔
آپ میں سے شاید بہت ساروں نے مودی کا وہ بیان جو انھوں نے پارلیمنٹ میں کھڑے ہو کر دیا تھا جس میں انھوں نے نیوورلڈ آرڈر کی بات کرڈالی ہے۔ ۔۔اللہ اکبر۔۔۔اتنا ہی نہیں دوستو مودی نے بڑی بڑی طاقتیں کہہ کر دجال کی طرف کھلے طور پر اشارہ دیا ہے مودی نے یہ بھی کہا کہ کرونا بھی اسی دجالی نظامNew Word Orderکا ہی حصہ ہے۔ ۔۔مودی نے اپنی تقریر پورے جوش اور ہوش کے ساتھ کی اور یہ کھلے الفاظوں میں واضح کردیا کہ کرونا کے بعد ایک نیا ورلڈ آرڈر آئے گا اور یہ ورلڈ آرڈر توآکر ہی رہے گا۔۔اور کون اس کو چلائے گا کیسا چلائے گا یہ تو وقت بتائے گا لیکن خاص بات یہ کہی کہ بھارت اس نیو ورلڈ آرڈر کے ساتھ ہے اور اس آرڈر دینے والوں کے ساتھ ہے بھارت اس سے الگ کٹ کر نہیں رہ سکتا۔۔۔۔اوہ۔۔۔اللہ اکبر
آپ یوٹیوب پر مودی کی یہ مکمل تقریر دیکھ سکتے ہیں کہ وہ کس طرح سے دجال کے حق میں او راس کے نظام کے حق میں بات کررہے ہیں۔
تو دیکھا دوستو آپ نے کہ کس طرح سے ڈنکے کی چوٹ پر اور کھلے عام یہ آر ایس ایس او ربجرنگ دل ذہنیت کا شخص صیہونیوں اور دجالی نظام کے سپورٹ میں ملک کو ڈھکیل دینے کا وعدہ کرچکا ہے۔اور اس کے سپورٹ کی بات بھی کرچکا ہے۔۔۔اللہ رحم کرے۔۔۔اللہ ہم سب کی حفاظت فرمائے۔۔۔ویسے ناظرین آخر یہ نیو ورلڈ آرڈر ہے کیا؟
جیسے کہ میں نے آپ سے پہلے بھی کہا کہ اس ایک قطبی نظام کی باتیںپہلے چھپ چھپا کر کی جاتی تھی لیکن اب کھلے عام صیہونی اور یہودی یہ کہہ رہے ہیں کہ ہمیں اب دنیا پر نیا نظام قائم کرنا ہے۔یہ دنیا کا نظام خراب ہوچکا ہے۔ ۔ ناظرین یہ وہ نظام کی بات کررہے ہیں جس کو آگے چل کر دجال اپنے ہاتھوں میں لے لے گا۔۔یعنی کہ ابھی جس طرح سے پوری دنیا میں ایم ایل اے، گورنر ، ایم پی ،وزیراعلیٰ،اور وزیراعظم تک جتنے بھی بڑے بڑے عہدے ہیںیہ سب ختم ہوجائیں گے۔۔اپوزیشن ختم کردی جائے گی۔۔۔سچ بولنے والوں کو دبادیا جائے گا۔ آواز اٹھانے والوں کو ماردیا جائے گا۔ یعنی کہ پوری دنیا کا نظام ایک ہی شخص کے ہاتھوں میں دے دیا جائے گا اور وہ اسرائیل سے کنٹرول ہوگا۔۔۔ یعنی کہ جیسا کہ احادیثوں میں اس بات کا تذکرہ ملتا ہے کہ دجال پوری دنیا کو کنٹرول کرے گا اور پھر اللہ اسے ایسی طاقت اور قوت دے گا کہ وہ اپنے اشاروں پر ساری دنیا کے لوگوں کو گمراہ کرے گا۔اور اپنی حکومت قائم کرے گا۔
بسی یہ وہی نظام کے ذریعے شروعات کرنا چاہ رہے ہیں اور اس نظام میں یہی سب کچھ لکھا گیا ہے۔جو۱۰۰ سال پہلے لکھا جاچکا ہے۔ ۔۔کرونا بھی اسی نظام کا حصہ ہے۔ میں آپ کو بتادوں کہ امریکہ انگلینڈ اور اسرائیلی صیہونیوں اور یہودیوں نے ۲۰۲۰ کو نیوورلڈ آرڈر کا سال ڈکلیئر کیا ہے۔جس پر امریکہ روس اور جاپان متفق ہوگئے ہیں۔اس نظام کے ذریعے پوری دنیا میں اسلامی نظام کو ختم کرنا ہے جہاں جہاں بھی چھوٹے سے چھوٹے خطے یا ریاست میں بھی اگر کہیں اسلامی نظام چلتا ہوتو اسے ختم کیا جائے۔ لوگوں کو بے روزگار کرکے پھر انہیں ایسی کمپنیوں میں روزگار دیا جائے جہاں وہ ان کے غلام بن کر رہیں۔دنیا کی آبادی کو بیماریاں اور وبائیں پھیلاکر کنٹرول کیا جائے۔دنیا میں بیماریوں کو مختلف اوقات میں اور وقفہ وقفہ سے پھیلایا جائے اور پھر اس کی دوائیں بھی نکالی جائیں۔۔۔مسلمانوں کا عرصہ حیات تنگ کیا جائے۔ ۔تمام مسلم ممالک کو اسرائیل کا آلہ کار بنادیا جائے۔ انہیں اتنا لاغر کردیا جائے کہ وہ جھکنے کے بجائے لیٹنے پر مجبورہوجائے۔ اور پھرنیو ورلڈ آرڈر کے تحت، امریکہ اور اس کے حواریوں میں اب روس کے علاوہ جاپان بھی شامل ہوچکا ہے،تو یہ چاہتے ہیں کہ دنیائے اسلام کا کوئی ملک بھی فوجی لحاظ سے اس قدر طاقتور نہ ہو کہ وہ کسی غیر مسلم ملک بالخصوص اسرائیل کے لیے خطرہ بن سکے۔۔
اسرائیل کی پوری دنیا میں بالادستی قائم کرنے کے لئے پوری دنیاکے ممالک کو ایک جگہ پیسے دے کر خریدا جائے گااور خریدا جارہا ہے۔ ۔پوری دنیا کے موسم کے مزاجوں میں تبدیلیاں کردی گئی ہیں یعنی کہ مصنوعی بارش کے ساتھ ساتھ ایسی ایسی ٹکنالوجی استعمال کی جارہی ہے کہ بے موسم بارش کے ساتھ ساتھ FOGاور دھوپ میں شدت محسوس کی جارہی ہے۔ ابھی ایک ہفتہ قبل ہی نیوز آئی تھی کہ امریکہ میں بلیک آئوٹ ہورہا ہے یعنی کہ امریکہ کی بہت ساری ریاستوں میں اندھیرا ہی اندھیرا کردیا جارہا ہے امریکہ کی ریاستوں میں تباہی ہی تباہی ہورہی ہے۔موسم کے ساتھ اتنی چھیڑ چھاڑ کردی گئی ہے کہ موسم پورے تبدیل ہوتے جارہے ہیں۔لوٹ مار ہورہی ہے ۔۔۔شہر کے ساتھ ساتھ گائوں گائوں بھی تباہ ہورہے ہیں۔۔۔۔ٹرمپ کو اس لئے ہٹایاگیا تھا کہ وہ نیو ورلڈ آرڈر میں رکاوٹیں پیدا کررہا تھا۔ یعنی کہ جو کوئی بھی اسرائیل کی حکمرانی میں آڑے آئے گا اسے یا توہٹادیا جائے گایا پھر ختم کردیا جائے گا۔
میرے عزیزو میں آپ کو بتادوں کہ سابق امریکی وزیرِ خارجہ ہینری کیسنجر نے کہاکہ دنیا کے حکمرانوں کو کورونا وائرس کے بعد کے نئے ورلڈ آرڈر کے لیے تیار ہونا پڑے گا۔تیار کیا ہونا پڑے گا انہیں بات ماننی ہی پڑے گی۔ اور اگر نہیں مانے تو وہ اپنی تباہی کے لئے تیار رہیں۔۔۔
لیکن یہ بات سمجھ نہیں آرہی ہے کہ آخر امریکہ اسرائیل کے خلاف جاکر فلسطین کی مدد کے لئے ۳۰ بلین ڈالر امداد کرنے کا اعلان کیسے کرچکا ہے؟ خیر وہ ایک الگ ایشو ہے ۔۔۔لیکن فی الحال مسئلہ نیو ورلڈ آرڈر کا ہے جسے اسرائیلی صیہونی اور دجالی کارندے پوری دنیا پر لاگو کرنے کے لئے جی جان سے پیچھے پڑے ہوئے ہیں۔اور اس پرمزید تکلیف دہ بات یہ ہے کہ مودی اس نظام کے بنانے اور چلانے والوں کی صف میں آکر کھڑا ہوگیا ہے۔ااور اندھ بھکت بھی آنکھ بند کرکے اس کی ہاں میں ہاں ملانے میں لگے ہوئے ہیں۔۔۔یہی وجہ ہے کہ اندھ بھکتوں کے گھروں میں روزآنہ کوئی نہ کوئی مرر رہا ہے اور وہ Stand with Israilکا نعرہ دینا نہیں چھوڑرہے ہیں۔۔۔۔خیردنیا میں کتنے بھی نظام اور ترقیاتی منصوبے تیار ہوجائے۔۔۔اسلام کا مقابلہ کوئی نہیںکرسکتا۔۔۔کیونکہ یہ طے ہے کہ آج دنیائے انسانیت جن مشکلات سے دوچار ہے، میرا ایمان اور عقیدہ ہے اگر دنیا کے کسی حصہ میں ایک حصہ کی حکومت بھی اسلام کے نظام کو صحیح طور پر نافذ کر کے اس کا نمونہ دنیا کے سامنے پیش کر دے تو دنیا پیاسی ہے، دنیا ترس رہی ہے کسی اچھے نظام کو، اس نظام کا مقابلہ کرنا پھر کسی کے بس میں نہیں ہوگا۔ اور یہ بات وہ بھی سمجھتے ہیں کہ اگر اسلام صحیح معنوں میں نافذ ہوا تو ایک نمونہ آئے گا، ایک مثال سامنے آئی گی، اور پھر یہ جتنے جھوٹے نظام ہیں ان کے لیے راستہ چھوڑے بغیر کوئی چارہ کار نہیں ہوگا۔
کیونکہ روشنی جب آتی ہے تو تاریکی کے لیے بھاگنے کے سوا کوئی راستہ باقی نہیں کر رہ جاتا۔
اس لئے دوستو ہمارے پاس ایک بہترین نظام ہے ایک بہترین دین ہے زبردست مذہب اسلام ہے۔۔اور ان سب سے بڑھ کر دنیا کے سب سے بہترین استاد،بہترین رہبر،بہترین سیاستداں،بہترین کمانڈر،زبردست اعلی اخلاق والی شخصیت سرکار دوجہاں سرورکونین سید محمد ﷺکی تعلیمات موجود ہیں جو ہمیں ہر فتنہ فساد ،شر ،تکلیف اور پریشانی سے بچانے کا طریقہ بتاتی ہے لہذا ڈرنے اور گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے اللہ کے رسول کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوجائیں کوئی ہماراکچھ نہیں بگاڑ سکتا۔۔۔۔اور ایک خاص بات جو میں ہمیشہ کہتے آیا ہوں کہ ہمیشہ باوضو رہا کیجئے۔ نمازوں کی پابندی کیجئے۔جمعہ کو مکمل سورہ کہف پڑھا کیجئے اور روزآنہ دن کی شروعات میں سورہ کہف کی ۱۰ آیتیںضرور پڑھا کیجئے۔ گھر سے نکلنے سے قبل آیت الکرسی اور دعائیں پڑھنے کا اہتمام ضرور کیجئے۔۔۔انشاء اللہ آپ تمام فتنوںسے محفوظ رہینگے۔۔
چلئے دوستو پھر ملاقات ہوگی انشاء اللہ۔۔۔اللہ آپ تمام کو اپنی حفظ وامان میں رکھے۔۔۔ہرمصیبت پریشانی اور بیماری سے بچائے رکھے۔۔دجال کے فتنوںاور شرسے امت مسلمہ کی حفاظت فرمائے۔۔بولا چالا معاف کرا۔۔۔۔زندگی باقی توبات باقی۔۔۔رہے نام اللہ کا۔۔۔اللہ حافظ اسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔۔۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: انتباہ:مواد محفوظ ہے