ریاستی خبریں

ختم نبوت کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، اسلام کے خلاف تمام تر سازشوں کو ہم ناکام کریں گے ; اترپردیش کے موانہ ضلع میرٹھ میں تحفظ دین میڈیا اور خیر امت ٹریننگ کی جانب سے ختم نبوت کوئز کا انعقاد

میرٹھ:- تفصیلات کے مطابق ادارہ تحفظ دین میڈیا کے اراکین و ذمہ داران حضرت قاری ضیاء الرحمن فاروقی صاحب(ڈائریکٹر تحفظ دین میڈیا و صدر مجلس احرار اسلام ہند صوبہ مہاراشٹر) کی زیر نگرانی ہند میں مسلسل عقائد و نظریات پر مشتمل خدمات انجام دے رہے ہیں، بتاریخ 30 جنوری بروز اتوار صبح 10 بجے بمقام خیر امت ٹریننگ کلاسیز سینٹر قصبہ موانہ ضلع میرٹھ میں تحفظ دین میڈیا و خیر امت ٹریننگ کلاسیز سینٹر کے اشتراک سے ایک عظیم الشان تاریخی تحفظ ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوئی جس میں تحفظ ختم نبوت کوئز میں حصہ لینے والے طلباء و طالبات کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا کانفرنس کا آغاز قاری سیف اللہ صاحب* کی تلاوت قرآن اور قاری حبیب اللہ صاحب کی نعت نبی سے ہوا نظامت کے فرائض مولانا مرغوب الرحمٰن قاسمی (ڈائریکٹر خیر امت ٹریننگ کلاسیز سینٹر) نے انجام دئیے،
اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر *تحفظ دین میڈیا دہلی و اترپردیش کے ذمہ داران قاری محمد عارف قاسمی، مفتی آفتاب عالم قاسمی، مولانا شکیل احمد قاسمی، نے شرکت کرکے طلباء و طالبات کو کامیابی حاصل کرنے پر حوصلہ افزائی کی نیز تحفظ ختم نبوت کے عنوان پر تفصیلی تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ *تحفظ دین میڈیا کے بینر تلے ہم جملہ احباب کی یہ کوششیں علماء کرام کی زیر نگرانی ملکی سطح پر بے انتہا کامیابی کے ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن ہے، اور مسلسل ختم نبوت کوئز کا انعقاد ملک کے مختلف علاقوں و ریاستوں میں شاندار لائحہ عمل کے مطابق عمل میں آرہا ہے، اور اس سلسلے میں مکاتب و مدارس سمیت اسکول کالج کے طلباء و طالبات بھی خوب ذوق و شوق سے حصہ لے رہے ہیں، اور بچوں و بچیوں کے عقائد و نظریات کی درستگی میں الحمدللہ کافی حد تک کامیابیاں فراہم ہورہی ہیں،
قاری محمد عارف قاسمی نے اس موقع پر اکابرین دیوبند کی مستقل تحریک تحفظ ختم نبوت پر مشتمل خدمات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس خوبصورت موقع پر اپنے ان تمام اکابرین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے عالمی سطح پر نبی آخرالزماں صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کی حفاظت کے لئے تمام تر قربانیاں پیش کرکے نیز فرقہ باطلہ کے رد میں مثل ستون کھڑے ہوکر بلا خوف و خطر مقابلہ کرکے جھوٹے مکار کذابوں کے مشن کو ہر موقع پر ناکام کرکے امت مسلمہ پر عظیم احسان فرمایا جن اکابرین میں سر فہرست ہیں بے و نڈر شخصیت حضرت مولانا عطاء شاہ بخاری رحمہ اللہ علیہ و تحفظ ختم نبوت کے سپہ سالار حضرت علامہ انور شاہ کشمیری رحمۃ اللہ علیہ اسی طرح حضرت مولانا حبیب الرحمن صاحب لدھیانوی رحمۃ اللہ علیہ اللہ ان حضرات کو جنت الفردوس میں اعلی ترین درجات حاصل فرمائے آمین،
اسی دوران مولانا ظفیرالاسلام و مفتی محمد جاوید اشرفی صاحب نے بھی تحفظ دین میڈیا کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اظہار مسرت کیا، نیز خیر امت ٹریننگ کلاسیز سینٹر کا وضاحتی تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہر والدین کی یہ اہم ذمہ داری ہے کہ اپنے بچوں کے لئے عصری علوم کے ساتھ ساتھ دینی علوم حاصل کرنے کا بھی بہتر انتظام کریں،
اس منعقدہ عظیم الشان کانفرنس میں تحفظ ختم نبوت کوئز میں حصہ لینے والی *طالبات میں اول پوزیشن بشریٰ اور سمرن ،دوم پوزیشن مصباح ندائی اور مسکان اسی طرح سوم پوزیشن ادمیٰ اور علیشا نے حاصل کی نیز طلباء عزیز میں اول پوزیشن محمد شعیب و دوم پوزیشن محمد سعد اور سوم حافظ محمد بلال نے حاصل کی،
اخیر میں مولانا محمد سیف الاسلام ندوی صاحب کے دعائیہ کلمات پر کانفرنس کا اختتام ہوا،
اس موقع پر مفتی محمد جاوید اشرف، مولانا سیف الاسلام، مفتی محمد عطاء اللہ، مولانا قاری حبیب اللہ، مولانا ندیم صاحب، قاری سیف اللہ، انجینئر محمد شادمان،مولانا مبین طالب وغیرہ موجود رہے،

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
error: Content is protected !!
%d bloggers like this: