اورنگ آباد

اورنگ آباد: بارش سے لطف اندوز ہوتے وقت بجلی کڑکنے کی آواز سے پہلے بے ہوش پھر ہوا 6سالہ معصوم مسلم بچی کا انتقال؛شہر کے مونڈھا علاقہ کا واقعہ

اورنگ آباد : 08 جون: مہاراشٹر میں بارش کے موسم کے آغاز کے بعد سے ریاست میں کئی مقامات پر بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ بارش کے آغاز کے ساتھ ہی ریاست میں بجلی گرنے سے متعدد اموات کے معاملے سامنے آئے۔ لیکن اورنگ آباد شہر میں‌بارش کا لطف لیتی ایک 6 سالہ بچی کا بجلی کڑکنے کی آواز سن کر انتقال ہونے کامعاملہ سامنے آیا ہے۔ 6سالہ معصوم بچی بارش کا لظف لینے کے لئے دروازے میں‌کھڑی تھی ،بجلی کی آواز سنتے ہی وہ بے ہوش ہوگئی۔ یہ واقعہ اورنگ آباد شہر کے مونڈھا علاقہ کے تکشیلا نگر میں پیش آیا۔

گذشتہ اتوار کی شام بجلی کی کڑکراہٹ کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔ اسی دوران ایک چھ سالہ بچی بارش سے لطف اندوز ہونے کے لئے دروازے میں کھڑی تھی۔ اسی دوران آسمان میں گرج چمک کے ساتھ بجلی کڑکی۔ اچانک بجلی کی آواز کی وجہ سے خوفزدہ معصوم بچی بے ہوش ہوگئی۔جس کے بعد اُسے گھاٹی اسپتال شریک کروایاگیا جہاں دیر رات اُس معصوم بچی کا انتقال ہوگیا. بجلی گرنے سے نہیں‌بلکہ بجلی کی آواز سے بچی کاانتقال ہوگیا اس خبر سے علاقے میں غم کا ماحول پیدا ہوگیا.

6 سالہ متوفی کانام اقصیٰ اسماعیل شیخ ہے۔ اقصیٰ کے والد مزدوری کا کام کرتے ہیں۔ چونکہ اتوار کی چھٹی تھی ، اس لئے وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ گھر پر ہی تھے۔ چھ سالہ اقصیٰ بارش کا لطف اٹھاتے ہوئے دروازے میں کھڑی تھی۔ لیکن اقصیٰ کی یہ خوشی چند لمحوں میں اہل خانہ کے لئے غم کا باعث بن گئی ہے۔ اقصیٰ اس بدقسمت حادثے میں انتقال کرگئی.اس معاملے میں پولیس نے حادثاتی موت کا اندراج کرلیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: انتباہ:مواد محفوظ ہے