جلگاؤں

جلگاوں: شیوسینا کےرکن پارلمان سنجئےراوت ١١ اور ١٢ جون کو جلگاوں ضلع کا دورہ کریں گے

kawish e jameel reporter saeed patel jalgaonجلگاوں (سعید پٹیل) ضلع میں شیوسینا کی تنظیمی مضبوطی کےلئے پارٹی نے تیاری شروع کردی ہے۔حال ہی ضلع کے دونوں پارلیمانی حلقوں کےلیئے چار ضلع پرمکھ اور دو معاون رابط کاروں کا تقرر عمل میں آیاہے۔اسی کے مدےنظر شیوسینا کے قدآور لیڈر ایم پی سنجئےراوت ١١ اور ١٢ جون ؛ اس طرح دو دن کےلیئے ضلع کے دورے پر آرہے ہے۔یوں شیوسینا لیڈر ایم پی سنجئےراوت پانچ روزہ شمالی مہاراشٹر کے دورےپر ہوں گے۔اس دورےکے دوران موصوف دودن جلگاوں اور راویر پارلیمانی حلقوں میں میٹنگیں لینےوالے ہیں۔١١ اور ١٢ جون کو ایم پی راوت عہدیداران سے گفتگو کریں گے۔١١ جون کو شام میں ۵ بجے چوپڑا میں شیوسینا کے عہدیداران اور عوامی نمائندوں کے ساتھ میٹنگ لیں گے۔اس کےبعد رات میں جلگاوں میں قیام کرےگے۔١٢ جون کےروز صبح ٩:٣٠ بجے جلگاوں پارلیمانی حلقے کے شیوسینا کے عہدیداران اور عوامی نمائندوں کے ساتھ اجلاس کریں گے۔اس اجلاس کے موقعے پر جلگاوں پارلیمانی حلقے کے رابطہ کار سنجئے ساونت سمیت عہدیداران ؛ایم ایل اے موجود رہیں گے۔اس طرح کی اطلاع شہر پرمکھ شردتائڈے انھوں نےدی۔ریاست کی سیاسی ہلچل کو دھیان میں رکھتے ہوئے شیوسینا نے تمام اضلع میں تنظیمی مضبوطی کی کوششیں تیز کردی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: انتباہ:مواد محفوظ ہے