Title of the document किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चहाते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9595154683/9028982166
Title of the document किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चहाते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9595154683/9028982166
بلڈانہ

کھام گاؤں ؛ اقلیتی علاقوں کی ترقی کے لئے راحینہ پروین نے کی پالک منتری سے ملاقات؛دوبارہ ضلع مہلا راشٹروادی کانگریس پارٹی کا نائب صدر نامزد کرنے کا کیا شکریہ ادا

کھام گاؤں (واثق نوید ): کھام گاؤں برڈے پلاٹ کی راحینہ پروین نے بلڈانہ ضلع پالک منتری ڈاکٹر راجندر شنگھنے سے ملاقات کرکے شہر کے مسلم مسائلِ کے تعلق سے ایک ممورنڈم پیش کیا۔ اس موقع پر ایک ساتھ راشٹروادی کانگریس اقلیتی شعبہ کے تعلقہ صدر شیخ سلیم شیخ فرید بھی موجود تھے۔
ملی جانکاری کے مطابق راحینہ پروین شفیع اللہ خان کو حال ہی میں منتخب کی گئی بلڈانہ ضلع مہلا راشٹروادی کانگریس پارٹی کا ضلع نائب صدر منتخب کیا گیا۔واضع رہے کہ انکی دوبارہ نائب صدر پر تقرر انکی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے کیا گیا۔ دوبارہ اس اہم زمہ داری دینے پر انہوں نے پالک منتری ڈاکٹر راجندر شنگھنے سے ملاقات کرکے انکا شکریہ ادا کیا اور اس موقع پر کھام گاؤں شہر کے مسلم مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے برڈے پلاٹ میں پانی کی قلت دور کرنے کے لئے نئی پائپ لائن شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔ نیر شہر کے دیگر مسلم اکثریتی علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے 5 کروڑ روپے کی امداد کا مطالبہ بھی کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹر راجندر شنگھنے کو ایک تحریری مطالبہ بھی پیش کیا۔ وزیر موصوف نے مثبت انداز میں جلد از جلد مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر راشٹروادی کانگریس ضلع صدر ایڈوکیٹ ناظر قاضی ، ضلع پریشد باندھ کام سبھاپتی ریاض خان پٹھان سمت پارٹی کے دیگر عہدیداران و اراکین موجود تھے۔

Title of the document किया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चहाते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9595154683/9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: انتباہ:مواد محفوظ ہے