مہاراشٹر
کھام گاؤں: نواب ملک کی گرفتاری کے خلاف احتجاج ؛ گاندھی مجسمے کے سامنے کیا راشٹروادی نے دھرنا اندولن

کھام گاؤں (واثق نوید) : ریاستی وزیر، راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ترجمان ، مسلم رہنما نواب ملک کی ای ڈی کے ذریعے گرفتاری پر ریاست میں جگہ جگہ احتجاج ہورہے ہیں۔ اگاڑی سرکار ، بالخصوص راشٹروادی کانگریس پارٹی کے کارکنان نواب بھائی کے بچاؤ میں راشٹروادی میدان میں کے تحت سڑکوں پر آرہے ہیں ۔ اسی ضمن میں کھام گاؤں شہر میں بھی راشٹروادی کانگریس پارٹی کی جانب سے گاندھی جی کے مجسمے کے پاس دھرنا دیکر گرفتاری کی مذمت کی گئی۔
ملی جانکاری کے مطابق بلڈانہ ضلع کے پالک منتری راشٹروادی کانگریس پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر راجندر شنگھنے، ضلع صدر ایڈوکیٹ ناظر قاضی کی ہدایت پر مہیلا راشٹروادی کانگریس پارٹی ضلع صدر انجو تائی ساوڑے کی موجودگی میں یہ احتجاج کیا گیا۔ جس میں مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔ اس موقع پر پونجا جی ٹیکار ، گنیش مانے ، ایڈوکیٹ عارف شیخ ، راحینہ پروین ، سیلیش بھاٹیہ ، سلیم فرید ، ڈھونڈی رام کھنڈارے ، امول بیچارے ، سمیت راشٹروادی کانگریس پارٹی کے عہدیداران و اراکین موجود تھے۔