مہاراشٹر

ضلع پریشد اردواسکول دتالہ کی اسکول انتظامیہ کمیٹی بلا انتخاب ، منتخب؛صوفیہ پروین صدر، جاوید قریشی سیکرٹری

saba mahndi akola


کھام گاؤں: (واثق نوید) : ضلع پریشد اردو اسکول دتالہ پنچایت سمیتی ملکاپور میں اسکول انتظامیہ کمیٹی کا انتخاب مورخہ 23 فروری 2020 کو کیا گیا۔ اس موقع پر گرام پنچایت داتالہ کی اولین فرد سرپنچ شریمتی پوجا پرساد پاٹل خصوصی طور پر حاضرتھی۔۔ سب سے پہلے حاضرین میں مدرسے کے تمام والدین سرپرست حضرات اور بستی کے تمام ہی ذمہ داران حضرات نے شرکت کی۔ سرپرست حضرات میں سے سب سے پہلے نو اراکین کا انتخاب کیا گیا جس میں خصوصی طور پر محترمہ صوفیہ پروین صابر شاہ مہربانو شیخ نذیر۔ رُخسار بی تسلیم شاہ۔ قیوم شاہ شبر شاہ۔ کریم شاہ سلیمان شاہ۔ محمد فیروز قادری۔ قاسم شاہ بشیر شاہ۔ بشیرہ بی ناصر شاہ۔ یاسمین بی شیخ اکبر کا انتخاب کیا گیا۔ تعلیمی مشیر کے طور پر کریم شاہ گلاب شاہ کا انتخاب کیا گیا۔۔ اس طرح سرپرست حضرات نے سمیتی کےصدرکیلئے محترمہ صوفیہ پروین صابرشاہ۔ کا انتخاب کیا۔ موصوفہ کی تعلیمی کارکردگی اور اسکول کے تیئں ذمہ داری کو دیکھ کر ان کا دوبارہ انتخاب کیا گیا واضح رہے کہ موصوفہ نے اپنے بیٹے سعد کو انگریزی اسکول سے ضلع پریشد اردو اسکول میں جماعت دوسری میں داخلہ کرایا تھا۔ اس طرح اسکول کے صدر مدرس محمد جاوید شیخ ملنگ قریشی کا انتخاب سچیوکے طور پر کیا گیا۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے اسکول کے مدرس جناب عمران خان موسی خان اور صدر مدرس محمد جاوید قریشی نے انتھک کوشش کی۔ آخر میں پروگرام کا اختتام صدر کی قیمتی کلمات پر اختتام ہوا۔

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
error: Content is protected !!
%d bloggers like this: