اہم خبریںعالمی خبریں
پاکستان کے پشاور کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکہ، 30 جاں بحق، 50 زخمی

پشاور: (ایجنسی) :پاکستان کے شہر پشاور میں نماز جمعہ کے دوران مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ایک ریسکیو افسر نے بتایا کہ دھماکہ قصہ خوانی بازار کے علاقے میں واقع جامع مسجد میں اس وقت ہوا جب لوگ نماز جمعہ ادا کر رہے تھے۔ حکام کے مطابق زخمیوں میں سے 10 کی حالت تشویشناک ہے۔
ایک پولیس افسر نے بتایا کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ ہم دھماکے کی نوعیت کی تحقیقات کر رہے ہیں لیکن ابتدائی طور پر ایسا لگتا ہے کہ یہ خودکش حملہ تھا۔ پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان محمد عاصم خان نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔