مہاراشٹر

ٹی ای ٹی بد عنوانی معاملہ مزید دو افراد گرفتار؛ بلڈانہ سے بھی ایک گرفتار ، ضلع میں کھلبلی

Wasique Naved Buldhana kawish e jameel reporterبلڈانہ: ( واثق نوید) : ٹیچر اہلیتی امتحان (ٹی ای ٹی) میں ہوئی بد عنوانی معاملے میں پونہ سائبر پولیس تحقیقات کررہی ہیں۔ دوران تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس معاملے میں گرفتار ملزمان سوپریل پاٹل ، سنتوش ہرکل ، کو نا اہل امیدواروں کو اہل قرار دینے کے لئے دو افراد نے رقم دی ہے۔ سائبر پولیس نے ان دو ایجنٹوں کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے انہیں پولیس تحویل میں رکھنے کا حکم دیا۔
گرفتار شدگان کی شناخت کلیم گلیشیر خان 52 ، ہنومان مندر بلڈانہ ، اور راجندر ونائک سولونکے 52 ، نند گاؤں ضلع ناسک کے طور پر کی گئی۔ بلڈانہ ضلع سے ایک ملزم گرفتار ہونے پر پورے ضلع میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ محکمہ تعلیم چوکنا ہوگیا ہے ۔ ملی جانکاری کے مطابق سوپریل پاٹل نے 2018 میں 150 نااہل امیدواروں کی فہرست سنتوش ہرکل کے سپرد کی تھی تاکہ ان کو اہل قرار دیا جائے۔ جس میں سے نند گاؤں سے گرفتار ملزم سولونکے نے 40 نااہل امیدواروں کو اہل کرنے کے پیسے پاٹل کے پاس جمع کئے تھے۔ جبکہ کلیم و دیگر پانچ افراد نے 110 نااہل امیدواروں کی فہرست و پیسے سنتوش ہرکل کے پاس دیئے تھے۔ کلیم نے ہرکل ، کو ایک کروڑ روپئے دینے کی بات پولیس نے عدالت میں پیش ریمانڈ رپورٹ میں بتائی ہے۔ کلیم کی فہرست میں کون کونسے نام شامل ہیں۔ ؟؟؟دیگر پانچ ایجنٹ کونسے ؟؟؟ یہ بھی جلد تحقیقات میں سامنے آنے والے ہیں۔

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!