مہاراشٹر

رمضان عید کے ضمن میں تنخواہ جلد کرنے کا مطالبہ ؛ ایم اے غفار نے بھیجا وزیر اعلیٰ کو ممورنڈم

کھام گاؤں ( واثق نوید) : مسلمانوں کا اہم تہوار عید الفطر 3 مئی کو متوقع ہے۔ اس ضمن میں مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے ریاستی صدر ایم اے غفار نے ریاست کے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ ماہ اپریل کی تنخواہ 27 ، 28 اپریل تک کردی جائے۔
واضح رہے کہ ماہ رمضان شروع ہوگئے ہیں پوری دنیا میں مسلمان ماہ رمضان کی عبادت و عید الفطر کا تہوار نہایت خوش وخروش کے ساتھ مانتے ہیں۔ عید الفطر 3 مئی کو متوقع ہے اسی بات کو محسوس کرتے ہوئے مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے ریاستی صدر ایم اے غفار نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ریاست کے تمام ملازمین کو ماہ اپریل کی تنخواہ 27, 28 اپریل تک دینے کے لیے متعلقہ محکمہ کو حکم دیں۔ اس ضمن میں ایک تحریری ممورنڈم ریاست مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے ، نائب وزیر اعلیٰ و وزیر خزانہ اجیت پوار ، وزیر تعلیم ورشا تائی گائیکواڑ کو ای میل کیا ہے۔

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
error: Content is protected !!
%d bloggers like this: