مہاراشٹر

عزیز خان ، نائب صدر نامزد; راشٹروادی کانگریس پارٹی کی شہر میں پکڑ مظبوط

کھام گاؤں (واثق نوید) : شہر کھام گاؤں میں متوقع نگر پریشد کے انتخابات کو لیکر سرگرمیاں تیز ہوگئی ہے۔ شہر کے مسلم علاقوں میں سیکولر متبادل کے طور پر راشٹروادی کانگریس پارٹی عوام میں مقبولیت بڑھتی دیکھائی دے رہی ہے۔ اسی ضمن میں شہر کی راشٹروادی کانگریس پارٹی نے نئے عہدداران نامزد کئے ہیں۔
شہر کے راشٹروادی کانگریس اقلیتی شعبہ کے نائب صدر کی ذمہ داری عزیز خان امام خان کو دی گئی ، عزیز خان کو ایک مختصر تقریب میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے شہر صدر دیویندر دیشمکھ ، اقلیتی شعبہ کے شہر صدر سید معین الدین کے ہاتھوں تقرر نامہ دیا گیا۔ یہ نامزدگی ضلع صدر مبین احمد کے حکم پر کی گئی ، عزیز خان کی اس نامزدگی پر انکے چاہنے والے، دوست احباب و رشتے داروں نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل کے لئے نیک خواہشات پیش کی۔

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
error: Content is protected !!
%d bloggers like this: