مہاراشٹر

حلقہ خواتین جماعت اسلامی ہند شہر اورنگ آباد کی جانب سے النکار ہوٹل میں شہر کی مختلف ذمہ دار وطنی بہنوں کے لئے عید ملن کا انعقاد

اورنگ آباد :ماہ رمضان المبارک کے اختتام پر پوری دنیا کے مسلمان عید الفطر کی نماز ادا کرکے اپنی خوشی ومسّرت کا اظہار کرتے ہیں اور ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی جاتی ہے۔ عید الفطر کا کیا پیغام ہے اسے بتلانے کے لئے دیگر مذاہب کے ماننے والوں کے لئے عید ملن کا پروگرام انعقاد کیا جاتا ہے۔ اسی طرح کا ایک پروگرام فہیم النساء ناظمہ حلقہ خواتین شہر اورنگ آباد کی نگرانی میں جبلی پارک پر موجود ہوٹل النکار میں لیا گیا۔ جس میں ڈاکٹر پربھاکھیرے، ڈاکٹر چیتنا سونکامبلے، PSIسشما پوار، میجر سیدہ فراست، سادھنا شاہی، روپالی پوہے کر، سنوبرچھابڑا، ڈاکٹر بھارتی گورے، انجینئر صبا پروین، ڈاکٹر مسّرت، بھارتی بھانڈے کرنے خصوصی طور پر شرکت کرتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ پروگرام کا آغاز فردوس ناز کی تلاوت قرآن سے ہوا جبکہ شائستہ قادری نے افتتاحی کلمات پیش کئے۔ ساجدہ پروین سیکریٹری حلقہ خواتین مہاراشٹر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں اللہ تعالیٰ نے انسانوں کی ہدایت ورہنمائی کے لئے قرآن مجید نازل کیا اور قرآنی تعلیمات پر عمل آوری کی قوت وصلاحیت روزوں کے ذریعہ حاصل ہوتی ہے۔عیدالفطر قرآن جیسی عظیم الشان ہدایت کے ملنے کا جشن ہے، یہ عید نوع انسانی کے لئے عدل،امن، مساوات اور بھائی چارہ کا پیغام ہے۔ جب تک ملک میں باہمی امن وشانتی بحال نہیں ہوتی کسی بھی طرح کی ترقی ادھوری رہے گی۔ انھوں نے کہا کہ سماج میں بدامنی یا فساد اور بگاڑ کا اصل سبب کسی کی جان ومال، عزت پر ناحق ہاتھ ڈالنا یاکسی کے مذہب میں مداخلت کرنا ہے۔اس موقع پر حاضرین کے لئے ایک اوپن ڈسکشن بھی رکھا گیا تھا ۔پروگرام کے اختتام پر فہیم النساء ناظمہ حلقہ خواتین شہر نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔پروگرام کو کامیاب کروانے کے لئے روحینہ امتیازمعاون ناظمہ، فاطمہ العطاس، انیس بیگم، نشاط نازنین، پروین مختار، سلطانہ بیگم، نصرت جہاں اورسیدہ محسنہ نے انتھک کوشش کی۔پروگرام میں ۱۰۰ سے زائد وطنی بہنوں نے شرکت کی۔

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

error: Content is protected !!