مہاراشٹر

مسجد میں آکر، مسجد، اذان اور نماز کیا ہوتی ہے؟ یہ جاننے کا موقع ملا.; مسجد سکون و شانتی کی جگہ برادران وطن کا اظہار خیال ; وحدتِ اسلامی ہند، اکولہ کی جانب سے کیا گیا دعوتِ شیر خورمہ کا شاندار انعقاد

اکولہ: (واثق نوید) : 15 مئی بروز اتوار نگینہ مسجد تیلی پورہ میں وحدتِ اسلامی اکولہ کی جانب سے دعوتِ شیر خورمہ رکھا گیاجس میں شہر اکولہ کے سیکڑوں برادرانِ وطن نے شرکت فرما کر پروگرام کو کامیاب بنایا۔
پروگرام کی شروعات تلاوتِ قرآن سے ہوئی ابتدائی گفتگو میں برادران وطن کو مسجد، اذان اور نماز کے متعلق بتایا گیا اور اسلامی عقائد توحید رسالت اور آخرت پر روشنی ڈالی گئی
اس پروگرام کے خصوصی مقرر عبدالوہاب ملک (ناظم شعبہ دعوۃ ) نے اپنے عنوان عید کا پیغام اس پر گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ رمضان بڑا بابرکت و مقدس مہینہ ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں قرآن نازل کیا گیا۔ قرآن صرف مسلمانوں کی مذہبی کتاب نہیں ہے بلکہ یہ سارے انسانوں کے لئے کتاب ہدایت ہے اور انسانیت کو سیدھا راستہ بتانے والی ہے۔ مسلمان اس لئے روزہ رکھتے ہیں تاکہ وہ اللہ کا تقویٰ اور قرب حاصل کر سکے۔ معاشرے میں پھیلی ہوئی بھک مری کا احساس کریں۔ رمضان غم خواری اور ہمدردی کا مہینہ ہے۔
اس پروگرام کا انعقاد مسجد میں اس لیے کیا گیا تاکہ برادرانِ وطن کے دلوں میں جو غلط فہمیاں پیدا کی جا رہی ہے اور نفرت کے ماحول کو پروان چڑھایا جا رہا ہے اسے دور کیا جا سکے اور آپسی خلاء کو کم کیا جا سکے۔کاشف جمال خان کے اظہار تشکر پر اس پروگرام کا اختتام ہوا۔ پروگرام کے بعد تمام ہی برادرانِ وطن کو شیر خورمہ، فروٹ اور اسنیکس دے کر ان کی تواضع کی گی۔ سبھی نے شیر خورمہ نوش فرما کر اس سے محظوظ ہوئے۔ برادران وطن نے اپنے احساسات میں کہا کہ ہم کبھی مسجد میں نہیں آئے، ہماری خواہش تھی کہ ہم مسجد دیکھیں۔ یہاں آکر ہمیں مسجد، اذان اور نماز کیا ہوتی ہے یہ جاننے کا موقع ملا۔ برادران وطن نے پروگرام کی تعریف کی اور آئندہ بھی اس طرح کے پروگرام منعقد کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ جاتے وقت بہت سے برادرانِ وطن نے ہندی اور مراٹھی کے قرآن اور دوسری اسلامی کتابیں ساتھ لے کر گئے اور انہیں پڑھنے کی خواہش ظاہر کی۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں وحدت اسلامی کے کارکنان نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

error: Content is protected !!