مہاراشٹر

غنی غازی کو صدمہ ، پالک منتری نے گھر آکر کی تعزیت

کھام گاؤں (واثق نوید) : بلڈانہ ضلع کی مشہور و معروف علمی ، تعلیمی سیاسی ، سماجی شخصیت ، صحافی غنی غازی کے نومود پوتء کا دوران علاج اکولہ میں انتقال ہوگیا ہے ۔ جس سے انکے چاہنے والوں میں غم و الم کا ماحول پایا جارہا ہے۔
ملی جانکاری کے مطابق غنی غازی کے فرزند دیشان کے گھر گزشتہ دنوں ایک خوبصورت بچی کی پیدائش ہوئی تھی ۔ مگر افسوس وہ بچی پیدائش کے وقت سے ہی مختلف امراض کا شکار تھی۔ جس کے علاج کے لئے غنی غازی اور انکے فرزند ذیشان نے بہت بھاگ دوڑ کی مگر 13 دنوں کے بعد دوران علاج بچی کا اکولہ میں 18 مئی کو انتقال ہوگیا۔ تدفین لاکھنواڑہ میں عمل میں آئے ۔ غنی غازی کی پوتی اور محمد ذیشان کی نوزایدہ بیٹی کی موت کی اطلاع ملتے ہی تعزیت کیلئے بلڈانہ ضلع کے پالک ڈاکٹر راجندر شنگنے بلڈانہ ضلع راشٹروادی کانگریس کے صدر ایڈوکیٹ ناظر قاضی اور ریاض خان پٹھان غنی غازی کے گھر پہنچ کر تعزیت کی انہیں پرسہ دیا اور انکی ہمت باندھی۔

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

error: Content is protected !!