مہاراشٹر

کھام گاؤں : آکاش فونڈکر کے ہاتھوں جماعت خانے کی تعمیر کا افتتاح ; آکاش فونڈکر نے کیا بھاؤ صاحب فونڈکر کا وعدہ پورا

کھام گاؤں (واثق نوید) :آنجہانی بھاؤ صاحب فونڈکر نے ٹیچر کالونی کے لئے ایک بڑا شادی خانہ بناکر دینے کا وعدہ کیا تھا۔ مگر اچانک ہوئی موت سے انکا یہ وعدہ ادھورا رہے گیا تھا۔ اپنے والد کی مسلم سماج سے کئے ہوئے وعدے کو پورا کرکے رکن اسمبلی آکاش فونڈکر نے مسلم سماج کا دل جیت لیا۔
واضح رہے کہ کھام گاؤں شہر میں ٹیچر کالونی میں آنجہانی بھاؤ صاحب فونڈکر نے اپنے ودھان پریشد کے رکنیت کے دور میں ایک جماعت خانہ تعمیر کرکے دیا تھا۔ جو کہ اس علاقے کے لئے نا کافی تھا۔ اس ضمن میں سابق رکن بلدیہ محمد ادریس جمعدار ، رہبر خان ، فیروز خان نے ایک وفد کی شکل میں بھاؤ صاحب فونڈکر سے ملاقات کرکے جماعت خانے میں توسیع کا مطالبہ کیا تھا ۔ جس پر بھاؤ صاحب نے مسلم وفد سے وعدہ کیا تھا کہ وہ ٹیچر کالونی میں ایک وسیع و عریض جماعت خانہ بناکر دیے گے۔ لیکن زندگی نے ساتھ نہیں دیا ، وزیر زراعت رہتے ہوئے انکی اچانک موت سے یہ کام پیچھے رہ گیا تھا۔ رکن اسمبلی آکاش فونڈکر سے ٹیچر کالونی کے وفد نے ملاقات کرکے انہیں بھاؤ صاحب کا وعدہ یاد دلایا۔ جسے پورا کرتے یوئے آکاش فونڈکر نے ٹیچر کالونی میں ایک نیا جماعت خانہ اپنے فنڈ سے منظور کرکے دیا۔
اس جماعت خانے کا 19 مئی بعد نماز عشاء ٹیچر کالونی میں تعمیراتی کام کا افتتاح رکن اسمبلی آکاش فونڈکر کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس موقع پر ایک پروقار تقریب پر بھاگ نمبر کے رکن بلدیہ حججن شہر بانو کے فرزند گل زماں شاہ نے منعقد کی تھی جس میں کالونی کے علاؤہ شہر کی معزز شخصیات موجود تھی۔

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

error: Content is protected !!