مہاراشٹر

کھام گاؤں: عید ملن و مسجد تعارف پروگرام منعقد ؛ جماعت اسلامی نے توحید و اسلام کے پیغام برادران وطن بتایا

کھام گاؤں (واثق نوید) :موجودہ دور میں ہندو مسلم میں پھلائی جارہی غلط فہمیاں و آپسی دوریاں کو ختم کرنے اور اسلام کی صحیح تصویر ، اسلام کا پیغام اور اسلام میں مسجد کا مقام پیش کرنے کے مختلف پروگراموں کا انعقاد جگہ جگہ کئے جارہے ہیں۔ جو کہ وقت کی اہم ضرورت و مسلمانوں کا دعوتی فریضہ ہے۔ کھام گاؤں شہر میں بھی جماعت اسلامی ہند کی مقامی یونٹ کی جانب سے عید ملن و مسجد تعارف پروگرام منعقد کیا گیا تھا۔ 22 مئی کو شام 6 بجے ضیا کالونی مسجد میں منعقد اس پروگرام میں مہمان مقرر نصیر احمد پاشو (اورنگ آباد) نے رمضان کیا ہے ؟ روزہ کیا ہے ؟؟ مسجد کیا ہے ؟؟ اور اذان کا مطلب و پیغام تفصیل سے نہایت خوبصورت انداز میں برادران وطن کے سامنے پیش کئے۔ جس کے تحت توحید کی دعوت ، یکجہتی کا پیغام دیا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں ذی شعور برادران وطن موجود تھے اس موقع پر انہیں اسلام سے متعلق معلومات فراہم کرنے والی چھوٹی چھوٹی کتابیں تحفے میں پیش کی گئی ۔ پروگرام کی نظامت احفاظ سوداگر نے نہایت عمدگی سے مراٹھی زبان میں کی جبکہ اظہار تشکر کے فرائض انجینر ارشد فہم نے انجام دیئے۔ مہمانوں کی ضیافت شیر خورمہ کے ذریعے کی گئی۔ آخر میں آئے ہوئے مہمانوں نے تحریری طور پر اپنے تاثرات دیئے۔ پروگرام کو کام کرنے کے لئے مقامی ایس آئی او کے طلباء نے خوب جدوجہد کی۔

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

error: Content is protected !!