مہاراشٹر

حسن مشرف سے مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے وفد نے کی ملاقات ؛ ایم اے غفار نے پیش کیئے اردو کے مسائل

کھام گاؤں (واثق نوید) :اردو اساتذہ و اردو اسکولوں کے لئے ہمشہ کوشاں رہنے والی اساتذہ کی ریاستی سنگھٹنا مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا ہے۔ جو ایم اے غفار کی قیادت و نگرانی میں اردو کے مسائل حل کرتی ہے۔ ریاست مہاراشٹر کے اردو اسکولوں کی نمائندگی کرتے ہوئے مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے ایک وفد نے ریاستی دیہی ترقیاتی وزیر حسن مشرف سے انکے دالان میں ملاقات کی ایم اے غفار کی قیادت میں وفد نے وزیر موصوف سے اردو اساتذہ، اردو اسکول کے مسائل پر سیر حاصل گفتگو کرکے انہیں ایک ممورنڈم پیش کیا ۔ جس میں اردو اسکولوں کے لئے اردو وستار ادھیکاری ، اردو کیندر پرمکھ کی آسامیاں جلد از جلد ریاست پھر میں پرموشن کے ذریعے پر کرنے کے تعلق سے متعلقہ افسران کو حکم دیا جائے ، ضلع پریشد کے پی ایچ ڈی کئے ہوئے اساتذہ کو کلاس ون و کلاس ٹو ، کے تعلیمی افسران مقرر کیئے جائے۔ عمدہ کارکردگی کرنے والے اساتذہ کو اضافی انکریمنٹ دیا جائے۔ ۔ نانڈیر ضلع کے اردو طلبا کے تعلیمی نقصان کو روکنے کے لئے اردو اساتذہ کی خالی آسامیاں جلد از جلد پر کرنے کے احکامات ضلع پریشد سی ای او کو دیئے جائے۔
وزیر موصوف نے وفد کو یقین دہانی کرائی کی وہ ان مسائل کو حل کرنے کے تعلق سے جلد از جلد کاروائی کریں گے۔

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

error: Content is protected !!