مہاراشٹر

محمد عمبر ملک کی نمایاں کامیابی

کھام گاؤں (واثق نوید) :ہدی پبلک انگلش اسکول کے ہونہار طالب علم محمد عمبر ملک محمد سلیم ملک نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دسویں جماعت میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔ عمبر ملک نے اپنی محنت ، لگن کی بدولت 80 فی صد نمبرات حاصل کرکے اپنے والدین کا نام روشن کیا۔ واضح رہے کہ عمبر ملک کے والد سلیم ملک ولڈینگ کا کارخانہ چلاتے ہے محنت مزدوری کرکے انہوں نے اپنے بچے کو اعلی تعلیم دلانے کا عزم کیا ہے ۔ عمبر ملک بھی اپنے والدین کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لئے ذاتی طور پر تعلیم پر ہی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔ اپنے مستقبل کے بارے میں بتاتے ہوئے عمبر کا کہنا ہے کہ وہ اعلی تعلیم حاصل کرکے کلاس ون افسر بننا چاہتا ہے تاکہ اس کے ذریعے وہ اپنے قوم و ملک کی خدمت کرسکے۔ اس کے لئے مسابقاتی امتحان کی تیاری بھی شروع کرنے والا ہے۔
عمبر ملک کی اس نمایاں کامیابی پر اسکے دوست احباب ، رشتے داروں نے اسے مبارک باد پیش کی اور مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

error: Content is protected !!