مہاراشٹر

ناندورہ : مولانا آزاد وچار منچ کی جانب سے ضلع کے عازمین حج کی گل پوشی و الوداعی تقریب کا انعقاد

ناندورہ: (واثق نوید) : گزشتہ دو سال سے کرونا بیماری کی وجہ سے حج کی ادائیگی میں دشواریوں سے عازمین حج اپنا فریضہ حج ادا نہیں کر پا رہے تھے جس کی وجہ سے بہت زیادہ لوگ ویٹنگ لسٹ پر رکے ہوئے تھے۔ سال ۲۰۲۲ کے حج کے لیے زیادہ تعداد میں عازمین حج کے قافلے روانہ ہو رے ہیں۔ جس کی مثال بلڈانہ ضلع سے عازمین حج کی تعداد کو دیکھتے ہوئے لگا یا جاسکتا ہے۔ لہاذا اس پر مسرت موقع کو دیکھتے ہوئے مولانا آزاد وچار منچ ضلع بلڈانہ کی جانب سے عازمین حج کی گل پوشی و الوداعی تقریب کا انعقاد ناندورہ کی سر زمین پر عمل میں آیا۔جہاں ان مہمانان رسول کا پرخلوص استقبال کیا گیا۔ انکی گل پوشی کی گئی ، مبارک باد پیش کی گئی اور ان سے دعاؤں کی درخواست کی گئی۔
معلوم رہے کہ بلڈانہ ضلع کے ۱۳۹ عازمین حج کا پہلا قافلہ روانہ ہو چکا ہے اور اب دوسرا قافلہ پرایویٹ ٹورس کے ذریعے ۲۷ جون کو روانہ ہو گا۔ اس استقبالیہ و الوداعیہ تقریب کو کامیاب بنانے میں الحاج مزمل علی خان نے کافی محنت کی موصوف نے ضلع بھر سے عازمین حج کو مدعوں کرکے اپنا دینی جذبہ زندہ کیا، اس تقریب کی صدارت بلڈانہ ضلع کے مسلم رہنما الحاج رشید خان جمعدار نے کی اور مہمان خصوصی ملکاپور، ناندورہ کے رکن اسمبلی راجیش ایکڑے، بازار سمیتی کے چیئرمین پدم بھاو پاٹل، شیو سینا لیڈر وسنت راو بھوجنے، بابو جمعدار، عطااللہ خان سر، صوفی عبدالنسیم، ڈاکٹر انیس احمد، ڈاکٹر محمد امین، ایڈوکیٹ سید سلیم، کلیم منصوری، محمد عقیل جامنیر، احمد صاحب بڑودہ، حاجی غفار ، ذاکر خان، عطااللہ خان، حسین خان، رحمان قریشی، انور قریشی، اسحاق قریشی، نواب شہزاد، چاند ٹھیکیدار، موسی ٹھیکیدار، ضمیر ٹھیکیدار، آصف پٹھان ، کلیم ٹھیکیدار، محمد حنیف، صمد بھائی، صادق سر، عارف سر، مظہر خان، محمد الیاس، مبین بھائی، سید عزیر ، اور مدعوں کیے گئے تمام عازمین حج موجود تھے۔ ملکاپور، ناندورہ کے رکن اسمبلی راجیش ایکڑے نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے تمام عازمین حج سے ملک و ریاست کی فلاح وبہبود کی دعا کی درخواست کی۔ پروگرام کے آخر میں تمام مہمانوں کے کھانے کا انتظام کیا گیا تھا ۔ نظامت سید فہیم سر نے اور اظہار تشکر سید عاصف سر نے ادا کئے۔

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!