کھام گاؤں: سعدیہ خانم کی نمایاں کامیابی

کھام گاؤں: (واثق نوید) :انجمن ہائی اسکول کی ہونہار طالبہ سعدیہ خانم عاصم خان نے دسویں جماعت میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے نمایاں کامیابی حاصل کی۔ حال میں اعلان شدہ جماعت دہم کے نتائج میں سعدیہ خانم عاصم خان نے 92.40 فی صد نمبرات حاصل کرکے اپنے والدین ، خاندان اور اسکول کا نام روشن کیا ہے۔
واضح رہے کہ سعدیہ خانم نے ،کے جی ، سے ساتویں جماعت تک تعلیم انگریزی میڈیم سے حاصل کی ۔ آٹھویں جماعت سے اردو میڈیم میں تعلیم شروع ہوئی۔ گھر پر اپنی محنت و قابلیت اور جدوجہد سے سعدیہ نے دسویں جماعت میں یہ مقام حاصل کیا جو لائق ستائش ہے۔
سعدیہ ، جمعیت علماء ہند کھام گاؤں شہر صدر ، امام و خطیب بلال مسجد( ٹیچر کالونی) مولوی عاصم خان کی دختر نیک اختر ہے۔ سعدیہ کی اس نمایاں کامیابی پر اساتذہ اکرام، رشتے داروں اور جمعیت کے ساتھیوں نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے دعاؤں سے نوازا۔ بہتر مستقبل کے لئے نیک خواہشات پیش کی۔