مہاراشٹر

شاہ بابو ہائی اسکول پاتور ضلع آ کولہ کے شاندار نتائج

پاتور: شاہ بابو ایجوکیشن سوسائٹی پاتور کے زیر انتظام شاہ بابو ہائی اسکول پاتور ضلع آ کولہ کے نتائج ہر سال کی طرح اس سال بھی قابل ستائش رہے۔ امسال درجہ دہم کے بورڈ امتحان میں 157طلبہ نے شرکت کی جس میں 155 طلبہ نے کامیابی حاصل کی۔ ان میں 93.طلبہ distinction میں ، 57طلبہ نے first grade میں جب کہ 15 طلبا نے grade second میں کامیابی حاصل کی ۔اریبہ تحریم محمد فاروق نے.92.08 فیصد نمبرات حاصل کرکے اول مقام حاصل کیا جبکہ اشناء ایمن محسن خان نے 90.02 فیصد نمبرات کے ساتھ دوم مقام حاصل کیا۔الویرہ صدف حفیظ خان نے 90 فیصد نمبرات کے ساتھ سوم مقام حاصل کیا۔ نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کا
شاہ بابو ایجوکیشن سوسائٹی کے سی۔ای۔او۔ عالی جناب سید اسحاق راہی صاحب کے دست مبارک سے استقبال کیا گیا۔ پرنسپل محمد اسلم صاحب ‘سپروائز محسن خان اور تمام اساتذہ نے کامیاب طلبہ کومبارکباد دیتے ہوئے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

error: Content is protected !!