مہاراشٹر

مجلس اتحاد المسلمین کے ریاستی جنرل سیکریٹری سید معین کا کھام گاؤں میں پرزور استقبال

کھام گاؤں (واثق نوید) :نگر پریشد ، ضلع پریشد کے متوقع عام انتخابات کے پیش نظر مجلس اتحاد المسلمین کے ریاستی جنرل سیکرٹری سید معین نے اکولہ ضلع و بلڈانہ ضلع کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر اکولہ سے ناندورہ جاتے ہوئے کھام گاؤں شہر میں مجلس کے شہر صدر محمد عارف پہلوان (سابق رکن بلدیہ) نے سید معین کا پرزور استقبال کیا۔ اس موقع پر مقامی ایم آئی ایم کے کارکنوں سے نگر پریشد کے تعلق سے جائزہ لیا ، اور مقامی کارکنوں کو نگر پریشد کے انتخابات کی تیاری کرنے کو کہا ۔ سید معین کی اس مختصر سے ملاقات کھام گاؤں ایم آئی ایم کارکنوں میں نئی جان پیدا ہوگئی ہے۔۔ سید معین کے کھام گاؤں شہر آمد کے بعد سے مجلس کے مقامی ذمہ داران شہر کے ہر علاقے میں امیدوار تلاش کرنے میں لگ گئے۔مجلس کی اس ہلچل سے کھام گاؤں سیاسی گلیاروں میں کھلبلی مچ گئی۔

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

error: Content is protected !!