مہاراشٹر

ناندورہ : یک روزہ کیریئر کونسلنگ ورکشاپ کا کامیاب انعقاد

ناندورہ: (واثق نوید) :25جون بروز سنیچر شہر ناندورہ کے بابا حضرت عنایت اللہ ہال میں ایس آئی او کی جانب سے یک روزہ کیریئر کونسلنگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مشہور کیریئر کونسلر شکیل انجینر اکولہ ، وامق الرحمن ، جوائنٹ سیکریٹری ، و شعیب عاصم کیمپس سیکریٹری ، نے بطور مہمان شرکت کی ۔۔ اس ورکشاپ کی ابتدا عمر عزیز نے تلاوت قرآن پاک سے کی، شعیب عاصم نے اس یک روزہ ورکشاپ کی غرض و غایت بیان کی، عمر شیخ نے مترنم آواز میں ترانہ پیش کیا، شکیل انجینئر نے اپنے مخصوص انداز میں طلباء سے خطاب کیا، جس میں موصوف نے طلباء کو کیریئر سے متعلق معلومات فراہم کی۔۔۔ طلباء کے سوالات کے اطمینان بخش جواب دیے۔۔ اس پروگرام میں طلباء و والدین اور سرپرست کی کثیر تعداد موجود رہیں ۔۔۔۔ اشمام عدیل نے عمدہ نظامت کی، نیز اس ورکشاپ کو کامیاب بنانے میں جنتا ٹینٹ ہاؤس کا خصوصی تعاون حاصل رہا.ڈاکٹر جنید کامران کے اظہار تشکر پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
error: Content is protected !!
%d bloggers like this: