مہاراشٹر

شیگاؤں : "عکس حیات” کی رسم اجراء کا کامیاب انعقاد

شیگاؤں: (واثق نوید) : 26 جون ، بروز اتوار بعد نمازِ ظہر انجمن اردو جونئیر کالج شیگاؤں میں شہر شیگاؤں کے استاد شاعر مرحوم عزیز خاں عزیزؔ کی کتاب "عکس حیات ” کا رسم اجراء محمد عتیق میمن کے ہاتھوں عمل میں آئی۔ محفل کو بزرگ شاعر مصطفی جمیل کی سرپرستی حاصل رہی۔ اکولہ کے استاد شاعر فصیح اللہ نقیب نے محفل کی صدارت فرماکر محفل کی رونق بڑھائی۔ التمش شمس ، محمد عتیق میمن اور ناندورہ کے افسانہ نگار علیم اسماعیل بطور مہمانِ خصوصی اسٹیج پر جلوہ افروز تھے۔ محفل کا آغاز حافظ نثار امام کچھیان مسجد شیگاؤں نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ مرحوم عزیز خاں عزیزؔ کے بڑے صاحبزادے عبد العظیم نے اپنے والد کی شخصیت پر تاثرات پیش کرکے ماحول کو غمگین کردیا۔ سلیم الدین عامر نے ” کتاب عکس” حیات پر مقالہ پیش کرتے ہوئے مرحوم کی شخصیت اور فن پر روشنی ڈالی۔عامر نے اپنے مقالہ کے آخر میں محترم زبیر گورکھپوری صاحب کے تعزیتی قطعات پیش کیے جو زبیر صاحب نے عزیز صاحب کی رحلت پر بڑے خلوص کے ساتھ ارسال کیے تھے۔ مصطفیٰ جمیل نے صاحبِ کتاب پر اپنے منظوم تاثرات پیش کیے۔ آخر میں محمد عتیق میمن نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے شعراء کو سرگرمِ عمل رہنے کی دعوت دی۔ محمد عتیق میمن کی اردو دوستی کا بین ثبوت ہے کہ انھوں اپنے ادارے کا تمام تر سہولیات سے آراستہ پیراستہ کشادہ ہال مہیا کرایا۔
اس پروقار تقریب رونمائی کے موقع پر ایک عالیشان مشاعرہ کا انعقاد عمل آیا۔ جس میں علاقۂ برار سے کئی معتبر شعراء نے شرکت کی۔ مترنم لب و لہجے کے شاعر فاروق رضا نے اپنی مسحور کن آواز میں نعت کے بہترین اشعار پیش کرکے محفل کو اعتبار بخشا۔ شعری نشست میں فصیح اللہ نقیب ، التمش شمس ، ضمیر احمد ضمیر ، عرفان ظفر ، شریف ساجد ، شجاعت خاں وسیم ، ادیب علیمی ، انیس شوق ، فضیل ارشد ، خبیب تابش ، ایڈوکیٹ متین طالب ، راحیل انجم ، اظہر عاطف ، امین خان وسیم ، لقمان ملک ، علی ساغر اور کریم نشاط نے اپنا کلام پیش کیا۔ ایڈوکیٹ متین طالبؔ نے تقریب رونمائی کی نظامت بحسن خوبی انجام دی۔ امراؤتی سے تشریف لائے شاعر ادیب علیمی نےاپنے جاذب لہجے میں مشاعرے کی نظامت کرکے محفل میں چار چاند لگائے۔ مرحوم عزیز خاں عزیزؔ کے چھوٹے صاحبزادے محمد امین ‘ کنوینر انیس شوق اور سلیم الدین عامر نے نہایت محنت و خلوص سے محفل کو سجاکر کامیابی کی منزل تک پہنچایا۔ صدر فصیح اللہ نقیب نے اپنا کلام پیش کرتے ہوئے صدارتی خطبہ پیش کیا۔ انیس شوق کے اظہارِ تشکر کے بعد صدرِ محفل کے حکم پر محفل کا اختتام ہوا۔

kawishejameel

Jameel Ahmed Shaikh Chief Editor: Kawish e Jameel (Maharashtra Government Accredited Journalist) Mob: 9028282166,9028982166

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
error: Content is protected !!
%d bloggers like this: